واپڈا ، بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکسز ،چارجز کی بھر مار .. قانونی کاروائی …
بجلی بلوں میں آۓ روز بے تحاشا اضافے کی صورت میں حکومت نے عوام پر مسلسل قہر برسانے کا سلسلہ جاری رکھا ھوا ھے ۔جو کہ عوام کسی صورت ادا نہیں کر سکتے اسلیۓ یا تو عدم اداٸیگی بل انکے میٹر تک کٹ چکے ھیں یا وہ قسطوں میں اداٸگی کرنے پر مجبور ھیں یا اس شعلے برساتی گرمی میں پنکھے بھی بند رکھنے پر مجبور ھیں ۔
حکومت نے اسکے ساتھ ساتھ بجلی بلوں میں ناجاٸز ، غیر قانونی ، غیر آٸینی ٹیکسز اور مختلف قسم کے چارجز اور اخراجات کی بھی بھر مار کی ھوٸی ھے جس سے بجلی کے استعمال شدہ یونٹس کی بھی قیمت کٸی گنا بڑھ جاتی ھے ۔عوام کو اس مصیبت سے نجات دلوانے کے لیۓ پبلک انٹرسٹ میں عدالت میں ایک کیس داٸر کیا گیا جس میں عدالت نے ان ٹیکسز اور چارجز کے خلاف عارضی حکم امتناعی بھی جاری فرمایا جو اگرچہ بعد میں وکیٹ کر دیا گیا ۔ جس فیصلے کے خلاف پبلک کی طرف سے اپیل بھی داٸر کی جاۓ گی ۔
عوام کی آگہی کے ليۓ بجلی بل میں لگنے والے ٹیکسز ، چارجز وغیرہ کی مکمل تفصیل مندرجہ ذیل ھے ۔
چند ماہ قبل اس ایشو کی مکمل جانکاری کے ليۓ متعلقہ واپڈا حکومتی آفسز کا وزٹ کیا گیا جس کے مطابق ، ????
اس ماہ بجلی بل میں اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس FPA چارجز بھی لگائے گئے ھیں ، آئسکو واپڈا سے رابطہ پر مجھے بتایا گیا کہ یہ جون جولائی کی حد تک کا اضافہ ھےجو اکتوبر کے بل میں لگایا گیا ھے . آئندہ بل میں اگست ستمبر اکتوبر وغیرہ کا اضافہ بھی لگا کر وصول کیا جائے گا ـ
لیکن وہ اس اضافہ کی وجہ ، طریقہ کار ، قانون ، لاجک ، آفس سمری وغیرہ نہ دکھا سکے ..
اگر نیوز فلیکس پر کوٸی ڈاکیومنٹ لگانے کی آپشن ھے تو بل کی کاپی اس تحریر کیساتھ لگائی جاۓ گی جسمیں 1تا 14 نمبر ھائی لائٹ کئے گئے ھیں جس سے مجھے سمجھانے اور آپ کو سمجھنے میں آسانی ھوگی .. یا پھر یوٹیوب ویڈیو میں آپکو بل کی کاپی مل جاۓ گی ۔
نمبر 1 پر اس مہینے ٹوٹل فیول ایڈجسٹمنٹ FPA مبلغ 1507 روپے درج ھے .. جو کہ ماہ جون سے بتدریج وصول کئے جا رھے ھیں ..
نمبر 2 بھی اھم ترین ھے جسمیں کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ
Qtr tariff Adj /DMC ..
یہ نیا ٹیکس پچھلے ماہ ستمبر سے لگایا گیا ھے ـ ـ
نمبر 3 پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس پہلےسے وصول کیا جا رھا ھے مگر اب اسی طرح کا ایک اور ٹیکس نمبر 1 ، ٹوٹل فیول ایڈجسٹمنٹ کا نام دیکر اضافی طور پر لاگو کرکے وصولی شروع کر دی گئی ھے ..
نمبر 4 پر FC Surcharge ، ایک اور مسٹیریس ٹیکس ھے ..
اسی طرح کالم نمبر 5 پر جنرل سیلز ٹیکس GST ھے . جو کہ بجائے اصل قیمت بجلی کے معہ دیگر ٹیکسز اور چارجز کے مجموعے پر 17 % کے حساب سے چارج کیا گیا ھے ..
یہی نہیں بلکہ نمبر 6 پہ اسی GST کو GST on FPA ، نمبر 7 پہ ED on FPA کی صورت میں دوباره سے سہ بارہ وصول کئے جا رھے ھیں . نمبر 1 ، 3 ، 4 یہی ٹیکسز FPA کیصورت میں بھی پہلے سے وصول کئے جا رھے ھیں ..
اس سے قطع نظر کہ قانون و آئین کی رُو سے ایک سے زیادہ قسم کے ٹیکس وصول نہیں کئے جاسکتے مگر واپڈا والے تو نا صرف ایک سے زیادہ ٹیکسز وصول کررھے ھیں بلکہ ایک ھی طرح کے ٹیکس ناموں کے ھیر پھیر کرکے بار بار وصول کر رھے ھیں ..
اب اسی بل کو لیں اصل قیمت بجلی مبلغ 6632.80 ھے جبکہ 25 سو روپے کے ٹیکس ، چارجز الگ سے ھیں ..
پھر اس پہ طرہ یہ کہ جب جن اوقات میں بجلی کی ضرورت و استعمال زیادہ ریکوائرڈ ھوتا ھے ان میں یونٹ کی قیمت بہت زیادہ ھے جبکہ Cost اس پر ایک جیسی ھے چاھے دن کے کسی بھی وقت فراھم یا پروڈیوس کیجائے ..
نیلم جہلم پراجیکٹ نمبر 8 ، جو کہ کب کا مکمل ھو چکا ھے لیکن NJ Surcharge اس کے بعد بھی وصول کیا جا تا رھا ھے جس پر واپڈا یہ نان سینس توجہہ بیان کرتا ھے کہ NJ مکمل ھو چکا ھے لیکن پیداوار شروع نہیں کیگئی .
What the hell is it .
پراجیکٹ تکمیل ھونے کا ٹیکس آپ لیتے رھے ھیں جوکہ مکمل ھو چکا ھے ، پروڈکشن نہ کرنے پر اس کی مزید وصولی کی کوئی منطق بنتی ھے کیا ؟ــ اگرچہ اب یہ سرچارج نہیں لیا جا رھا لیکن صارفین کو جو نقصان پہنچایا گیا اسکا کون زمہ دار ھے ؟
نمبر 12 -13 پر گورنمنٹ اور آئسکو کے محصولات الگ الگ وصول کئے جا رھے ھیں ، آئسکو بھی گورنمنٹ کی ھی کمپنی ھے یا پھر اگر پرائیویٹ بھی ھو تو پھر بھی الگ الگ چارجز اور ٹیکس وصولی وہ کسطرح کر سکتے ھیں …
مندرجہ بالا تمام فراڈ ، شعبدہ بازیوں کیخلاف مندجہ بالا قانونی کاروائی کی گٸ لیکن بدقسمتی سے انصاف دینے والے اداروں سے عوامی حقوق کیلئے انصاف حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ھے جس کے کئی عوامل ھوسکتے ھیں … .
میں نے اس ایشو پر تمام عدالتی کارواٸی اور دیگر آسپیکٹس پر اپنے یوٹیوب چینل پر ایک جامع ویڈیو اپلوڈ کی ھے جوکہ آپ اس لنک ???? پر دیکھ سکتے ھیں ۔
آپ حضرات/ متاثرین اگر چاھیں تو اپنی اپنی حد تک دیگر کاروائی کیساتھ وفاقی محتسب کو آن لائن کمپلینٹ بھی دے سکتے ھیں .. مجھ سے رھنماٸی کے لیۓ کنٹیکٹ کر سکتے ھیں ۔
Regards ..
ARIF KARIM advocate supreme court .03225881820 …