Skip to content

وہ لڑکی جس کی آوازپورا ملک سنتا ہے

آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ایک ایسی آواز کے بارے میں جو پورے پاکستان میں سب سے زیادہ سنی جاتی ہے. آپ نے اکثر دیکھا اور سنا ہوگا جب آپ کسی کو فون کرتے ہیں .تو آگے سے آپ کو ایک آواز سنائی دیتی ہے

” آپ کا مطلوبہ نمبر اس وقت مصروف ہے برائے مہربانی انتظار کیجیے”

یا یہ کہ

آپ کا مطلوبہ نمبراس وقت بند ہے کچھ دیر بعد کوشش کریں”

کبھی آپ نے جاننے کی کوشش کی ہے کہ یہ آواز کس کی ہے؟ فہیم ملک… جی ہاں بالکل یہ آوازفہیم ملک کی ہے جو پورے پاکستان میں ہر کوئی سن رہا ہے. فہیم ملک نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2006 سےکیا تھا. فہیم ملک کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان سے 2006 سے اپنے کیریئر کے آغازکے بعد انہوں نے ریڈیو پاکستان کے علاوہ ٹیلی ویژن، مختلف ایئر لائنز کمپنی ، بینکنگ سیکٹر اور بہت سی نجی کمپنیوں کے لیے بھی کام کیا ہے . جو ان کی آواز میں ہدایات کو ریکارڈ کرتی ہیں اور اپنے صارفین تک پہنچاتی ہیں. کچھ اے ٹی ایم پر بھی ان کی آوازریکارڈ کر کے چلائی جاتی ہے

فہیم ملک کا یہ کہنا ہے کہ مجھے بچپن سے ہی وائس اوور کا بہت شوق تھا. مجھے ہمیشہ سے اپنی آواز بہت پسند رہی ہےاور مجھے یقین تھا کہ میری آواز بہت خوبصورت ہے. میری بچپن سے ہی خواہش تھی کہ میں ٹیلی فون کان کو لگائے یہی کہتی رہوں ” اسلام علیکم آپ کو کس سے بات کرنی ہے”؟ لیکن اس کا مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں اتنی جلدی ایک کامیاب وائس اوور ایکٹرس بن جاؤں گی. پہلی وائس اوور میں نے حبیب بینک کے لیے کی تھی جس کا سہرا اختر اللہ دتہ کے سر پر ہے

فہیم ملک کا کہنا ہے کہ اپنی آواز کے ساتھ کھیلنا میرا پسندیدہ مشغلہ ہے. مجھے پتا ہے کہ میں نے کہاں کن الفاظ کا چناؤ کرتے ہوئے کس لہجے میں اپنی بات لوگوں تک پہنچانی ہے.اب سے کچھ عرصہ پہلے میری آواز کافی تبدیل ہوگئی تھی کیونکہ میں نے کھانے پینے میں کبھی بھی پرہیز نہیں کیا تھا.آواز ہی ایک وائس اوور آرٹسٹ کی شان ہے. مناسب علاج اور احتیاط کے بعد میری آواز واپس آئی. اس واقعے کے بعد میں نےکولڈ ڈرنکس اور ٹھنڈی چیزوں کا استعمال ترک کر دیا. کو اور اپنے پیشے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے میں نے بولنا بھی بہت کم کر دیا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *