Skip to content

ارب پتی بل گیٹس اور اہلیہ میلنڈا 27 سال کے بعد الگ ہو رہے ہیں

ناظرین یوں تو کسی بھی شادی شدہ جوڑے میں طلاق ہو جائے تویہ معمولی سی بات لگتی ہے. اور اس کو شاید ایک اہم خبر بھی نہ مانا جائے .لیکن جب بہت بڑے لوگ وہ لوگ جو دنیا پر حکومت کر رہے ہیں .اور دنیا پر اپنا اثر ڈال سکتے ہیں. جب ان میں کوئی ایسا واقعہ پیش آتا ہے تو یقینی طور پر یہ ایک بریکنگ نیوز بن جاتی ہے .اور کس نے سوچا تھا کہ بل گیٹس اپنی بیوی کو طلاق دے دیں گے؟

بل گیٹس کا تعارف کروانے کی ضرورت نہیں ہے.بل گیٹس کے بارے میں آپ سب جانتے ہوں گے. یہ بات جاننے کے لیے آپ لوگ بے چین ہوں گے کہ آخر بل گیٹس نےاس عمر میں آ کر طلاق کا فیصلہ کیوں کیا؟ بل گیٹس کی عمر اب 65 سال ہے تو یہ سوال سب کے ذہن میں ہو گا کہ آخر میلنڈا گیٹس اور بل گیٹس نے اس عمر میں علیھدگی کس لیے حاصل کی. میلنڈا گیٹس اور بل گیٹس کی طلاق ان کی شادی کے 27 سال بعد ہوئی ہے. اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انہوں نے 27 برس گزار لئے تو آخر ایسا کیا واقعہ رونما ہوا کہ انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا؟بل گیٹس نے اس سلسلے میں ایک ٹویٹ کیا ہے

Bill Gates Tweet

بل گیٹس نے اپنے ٹویٹ میں مائیکرو سافٹ کمپنی کا ذکر نہیں کیا. جب کہ ہم سب یہ بات جانتے ہیں کہ ان کی پہچان ہی مائیکروسافٹ کمپنی ہے. ایک ایسا انسان جس کی پہچان ہی مائیکروسافٹ بنا اور مائیکروسافٹ نے ہی ایک وقت میں اسے دنیا کا امیر ترین انسان بنادیا تھا .وہ آج اپنی کامیابی کی تفصیل لکھ رہا ہے تو اس میں مائیکرو سافٹ کا ذکر نہیں ہے .اس میں وہ ایکاین جی او کو اپنی کامیابی کہہ رہا ہے جو کہ ایک اس کی اعلیٰ ظرفی سمجھی جانی چاہیے. بل اینڈ ملینڈا گیٹس دنیا کی سب سے بڑی این جی او ہے یہ وہ این جی او ہے جس نے اب تک خیرات میں 54 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں. بل اور میلنڈا گیٹس کے اثاثوں کی کل مالیت 130 ارب ڈالر ہے .107 ارب ڈالر پاکستان کے اوپر قرضہ ہے. پاکستان کے قرضے سے زیادہ ان کی مالیت ہے.

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ طلاق کے بعد بھی وہ اپنی این جی او کو اسی طرح سے چلاتے رہیں گے .اور اپنے کام کو جاری رکھیں گے. ایسا نہیں ہوگا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن الگ ہوجائے گی اور میلنڈا فاؤنڈیشن الگ کام کرے گی .2008 میں بل گیٹس نے مائیکرو سافٹ کمپنی سے خود کو علیحدہ کر لیا تھا. اور اس کے بعد انہوں نے خود کو فاؤنڈر اور ٹیکنالوجی ایڈوائزرکے طور پر ہی رکھا .2008 سے لے کر اب تک بل گیٹس نے صرف اپنی این جی او اور فاؤنڈیشن کے لیے کام کیا ہے. بل گیٹس نے پولیو کے اوپر بہت زیادہ کام کیا ہے .بل گیٹس کی میلنڈا سے ملاقات 1987 میں ہوئی تھی. جبکہ ان کی شادی 1994 میں ہوئی .ضروری نہیں ہے کہ پیسہ خوشی کی علامت ہے اور ایک کامیاب ازدواجی زندگی کی وجہ بھی بنے .

پاکستان میں اگرلوگوں کی ازدواجی زندگی کو دیکھا جائے تو جوانی میں طلاق کی شرح زیادہ ہوتی ہے جبکہ بڑھاپے میں جاکر سہارے کی غرض سے ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں.اور اس عمر میں طلاق کی شرح بہت کم ہو جاتی ہے .لیکن یورپ میں رہنے والے لوگوں کا مائنڈ سیٹ یہ ہے کہ ہم نے اپنی پوری زندگی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے گزار دی ہے تو اب ہم بویہ زندگی اپنی مرضی سے گزاریں گے. یورپ میں رہنے والے لوگ اپنی ذاتی اسپیس چاہتے ہیں. ان کا خیال ہوتا ہے کہ اب جو بقیہ زندگی ہے وہ اپنی ذاتی خواہشات کی تسکین میں گزار دی جائے. ایمازون کے مالک نے بھی حال ہی میں طلاق دے دی اوراس طلاق کے بدلے میں ان کو اربوں ڈالر بھی ادا کرنا پڑے .لیکن اپنی ذاتی زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے یورپ کے لوگ اسے بہت معمولی قیمت سمجھتے ہیں .اور اپنی انفرادی آزادی کو اہمیت دیتے ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *