غدار کیسے پکڑا گیا

In افسانے
May 05, 2021
غدار کیسے پکڑا گیا

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بادشاہ بوھت بڑی سلطنت کا مالک تھا ۔ وہ جس جنگ میں جاتا کامیاب ہوتا تھا ۔وہ بوھت زیادہ علاقے فتح کر چکا تھا ۔اس کا مقابلہ کرنے کی کسی میں ہمت نہیں تھی ۔ اس کا ایک وزیر تھا ۔ وہ بادشاہ سے بوھت مخلص تھا۔ مگر ایک دفعہ جب دشمن نے بادشاہ کے علاقہ کو فتح کرنا چاہا تو انہوں نے ایک سازش سوچی ۔ انھوں نے بادشاہ کو مروانے کے لیے اس وزیر کو اپنے ساتھ ملانا چاہا ۔

انہوں نے کسی طرح وزیر کو اپنے پاس بلوا کر کہا کہ اگر وہ بادشاہ کو قتل کر دے تو وہ اس کو بوھت سارا سونا اور زمین دے گے اور اس کو اپنی حکومت سے اعلی سطح پر نوکری دیگے ۔ وزیر پہلے تو انکار کرتا رہا ۔مگر وہ سونے اور زمین پر آخر کار آمادہ ہو گیا ۔اس کے بعد وہ بادشاہ کے محل میں گیا ۔ اور بادشاہ کو قتل کرنے کے منصوبہ بنانے لگا ۔ اس نے کئ بار بادشاہ کو زہر دینے کی کوشش کی مگر ناکام رہا ۔اس کے علاوہ اور بوھت سے حربے آزما کر دیکھے مگر ہر بار ناکام ہو جاتا ۔بادشاہ کو جب محسوس ہوا کہ کوئی اس کو مارنے کی کوشش کر رہا ہا ہے ۔ تو اس نے کھوج لگانا شروع کر دی ۔اسے ایک بار اپنے اس وزیر پر شق ہوا ۔ اس نے ایک چال چلی ۔ بادشاہ نے بیس بدل کر دشمن کے علاقے میں جانے کا فیصلہ کیا ۔ اس نے یہ بات صرف اس وزیر کو بتلای ۔ بادشاہ نے اس کے پیچھے اپنے آدمی بیج دیے ۔ وزیر نے دشمن کو اس خبر سے آگاہ کرنا تھا ۔جب وہ اس کو بتانے گیا تو بادشاہ کے آدمی نے اس کو دیکھ لیا اور اس کا پیچھا کیا ۔وزیر جب دشمن کے پاس پہنچا اور اس سے جو بات چیت کی وہ اس جاسوسی کرنے والے نے سن لی ۔

وہ جلدی سے ادھر سے گیا اور بادشاہ کو ساری خبر سے آگاہ کردیا ۔ بادشاہ دشمن کے علاقے کی طرف روانہ ہو گیا ۔ اس جگہ پوھنچ کر انہوں نے پڑاو ڈالا ۔ دشمن نے ان پر حملہ کر دیا مگر بادشاہ بچ جاتا ہے ۔ اس کے بعد وہ محل جا کر اس وزیر کو بلاتا ہے۔ وہ وزیر سے اس کی غداری کے بارے میں پوچھتا ہے مگر وزیر نہیں مانتا ۔ پھر بادشاہ اسے اپنی ساری سازش کے بارے میں بتاتا ہے ۔ پھر غدار اپنے جرم کو مان لیتا ہے ۔ اس طرح بادشاہ اس کو پکڑ لیتا ہے اور اس کا سر قلم کر دیتا ہے ۔

/ Published posts: 4

ہائے دوست یہاں آپ کو دلچسپ کہانیاں اور ناول ملتے ہیں # اسٹورز # نوولز