میری بچپن کی خواہش

میری بچپن کی خواہش

میری بچپن سے خواہش تھی کہ میں ایک سیاستدان بنوں۔ ایک دن میرے والد صاحب نے مجھ سے پوچھا کہ بیٹا بڑے ہو کر کیا بننا چاہتے ہو۔ میں نے جواب میں کہہ دیا کہ ایک سیاستدان بننا چاہتا ہوں۔تو اس پر انھوں نے مجھے کہا کہ ” بیٹا اس کے لیے تو تمہیں جھوٹا بننا پڑے گا”

مجھے اس بات پر تعجب ہوا کہ یہ کیا بات کہہ دی۔ لازم تھوڑی ہے کہ ایک سیاستدان جھوٹا ہی ہو۔ ایک سچا انسان بھی تو سیاست میں آ سکتا ہے۔ مگر جوں جوں میں بڑا ہوا اور پاکستان کی سیاست کو سمجھنے لگا تو معلوم ہوا کہ والد صاحب درست کہتے تھے۔

ہمارا سیاسی معاشرہ اس قدر خراب ہو چکا ہے کہ اگر آپ نے اس میں زندہ رہنا ہے تو اس کے مطابق اپنے آپ کو بدلنا پڑتا ہے۔ ورنہ اس معاشرے میں آپ کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ اس لیے مجھے اپنے اس خواب کا گلا گھونٹنا پڑا۔

/ Published posts: 1

KII JAANAN MAI KAUN BULLEHYA