صاحبزادہ شاہد خان آفریدی ، جنہیں شاہد آفریدی یا بوم بوم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے یکم مارچ 1980 میں خیبر ایجنسی میں پیدا ہوئے۔شاہد آفریدی پاکستان کےمایہ ناز کھلاڑی ہیں ۔ان کا قدپانچ فٹ گیارہ انچ ہے۔وہ سیدھے ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز ہیں اور سپن بال کرواتے ہیں۔ شاہد آفریدی ماضی میں پاکستان کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔آفریدی نےاپنی بہترین آل رائونڈر کارکردگی کی وجہ سےبہت مقبولیت حاصل کی لیکن انہیں ذیادہ پزیرائی اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے ملی۔
شاہد آفریدی خود اپنی بالنگ سے ذیادہ مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔37 بالوں پرتیز ترین سنچری کاورلڈ ریکارڑ لمبے عرصے تک شاہد آفریدی کے پاس رہا۔اس کے علاوہ ایک دن کے میچوں(ODI) میں سب سے ذیادہ چھکے مارنے کا اعزاز بھی ان کے پاس ہے۔انہوں نے 2 اکتوبر 1996ء میں کینیا کے خلاف میچ سے اپنے کیریئر کی ابتدا کی۔انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ آسٹریلیا اور پہلا ٹی ٹوینٹی انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔ان کی شرٹ کا نمبر 10 ہے جو تمام قومی اور بین الاقومی میچوں میں استعمال کرتے ہیں۔ آفریدی نے 27 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں انہوں نے 1716 سکور بنائے اور 48 وکٹیں حاصل کی۔او ڈی آئی میں آفریدی نے398میچ کھیل کر 8064 رنز بنائے اور 395 وکٹیں حاصل کیں۔ اسی طرح 99 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے 1416 رنز اور 98 وکٹیں حاصل کیں۔
او ڈی آئی میں ان کا بہترین سکور 124 اور ٹی ٹوینٹی میں 54 ہے۔ ان کی بہترین بالنگ 7/12 ہے۔شاہد آفریدی پاکستان کے وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے ہمیشہ مشکل صورتحال میں ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ شاہد آفریدی تمام طرز کے میچوں سے استعفی دے چکے ہیں البتہ وہ ابھی بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لےرہے ہیں جو کے ان کے پرستاروں کے لئے خوشی کا باعث ہے۔ پی ایس ایل میں پشاور اور ملتان کے لئے کھیل چکے ہیں۔اس کے علاوہ آفریدی کا سماجی بہبود کا ایک ادارہ جو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے نام سے جانا جاتا ہے ملک بھر میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے ۔
نیوز فلیکس 02 ما رچ 2021