خود اعتمادی یا کانفیڈنس زندگی میں کامیابی کیلئے بہت ضروری ہے ـ ایک پراعتماد انسان ہی زندگی کی تمام منزلیں کامیابی سے طے کرتا ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں ہوتا ہے ـ زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں ہونے کے لیے کونفیڈینس بہت ہی ضروری ہے . اکثر طالب علم یہ سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ ہم نے اسپیچ دینی ہے یا پریزنٹیشن دینی ہے یا کلاس میں کھڑے ہوکر سوالوں کا جواب دینا ہوتا ہے ،مگر ہم میں ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہوتی اور ہم مکمل کونفیڈنس سے صورتحال کو سنبھال نہیں پاتے کون سا طریقہ اپنایا جائے جس سے اپنے اندر کانفیڈنس کو بحال کیا جائے ؟
اس سلسلے ماہرین نفسیات ابتدائی طور پر کچھ بنیادی طریقے بتاتے ہیں جنہیں اپنا کر آپ اپنے اندر کے اعتماد کو نہ صرف بحال کر سکتے ہیں بلکہ زیادہ پر اعتماد اور کونفیڈینٹ بن کرحالات کا مقابلہ کرسکتے ہیں ـ کبھی بھی اپنا مقابلہ دوسروں سے نہ کریں سب سے پہلا طریقہ یہ ہے کہ کبھی بھی اپنا مقابلہ دوسروں سے نا کریں . اکثر کچھ لوگ سوشل میڈیا پر یا اپنے اردگرد کے لوگوں کو دیکھ کر یہ سوچتے ہیں کہ فلاں شخص بہت اچھا بولتا ہے یہ بہت پر اعتماد ہے، یا فلاں شخص کی زندگی کتنی بھرپور ہے مگر میں نہ تو اچھا بول سکتا ہوں اور نہ ہی میری زندگی اتنی مکمل اور بھرپور ہے ـ اگر آپ اس قسم کی سوچیں اپنے اندر دیکھیں گے تو آپ کبھی بھی کانفیڈنٹ نہیں ہو پائینگےـ اس لیے زندگی میں اعتماد بحال کرنے کے لیے پہلا اصول یہ ہے کہ :
کبھی بھی خود کو دوسروں سے کمپئر نہ کریں قدرت نے کچھ خوبیاں آپ کو آپ کو دی ہیں اور کچھ دوسروں کو دی ہیں ہیں اپنے اندر کی خوبیوں کو پہچانیے اور انہیں نمایاں کرنے کی کوشش کریں ـ آئینے میں اپنے آپ کو بولتے ہوئے دیکھنا کونفیڈینس بحال کرنے کی طرف دوسرا قدم جو آپ اٹھا سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ اپنے آپ کو بولتے ہوئے دیکھنا یا واچ کرنا ـ یہ کام آپ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر بخوبی کر سکتے ہیں . آپ کسی بھی موضوع پر بولیں اور آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر خود کو چیک کریں. اس سے آپ اپنی خامیوں کو بہتر انداز میں کنٹرول کر سکتے ہیں . آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ بولتے ہوئے کون سی غلطیاں کرتے ہیں آپ کے چہرے کے تاثرات بولتے ہوئے کیسے ہوتے ہیں اور انہیں کیسا ہونا چاہیے کون سا انداز آپ پر اچھا لگتا ہے اور کونسا نہیں ـ
آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر خود کو واچ کرنے سے آپ اپنی بہت ساری خامیوں پر کنٹرول پا سکتے ہیں یہ طریقہ بہت زیادہ مڈ دے گا آپ کا اعتماد بحال کرنے میں ـ اپنا نالج اور معلومات اپ ٹو ڈیٹ رکھنا اپنی شخصیت کو کونفیڈنٹ بنانے کے لیے یہ طریقہ آپ کو بہت زیادہ مڈ دے گا یعنی اپنی معلومات میں اضافہ ہے ـ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ مکمل طور پر پر اعتماد ہوں تو اس کے لیے اگلا قدم اپنی معلومات کو مزید بڑھانا ہے ـ اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ باخبر رکھیں اور زیادہ سے زیادہ مطالعہ کریں . تاکہ جب آپ سے کوئی بھی سوال پوچھا جائے تو آپ کو اس کا جواب آتا ہو، اس سے آپ کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہو گا ـ
مگر اس کے برعکس اگر آپ کو کچھ بھی نہیں آتا ہوگا آپ کسی بھی سوال کا جواب الٹا سیدھا دیں گے تو آپ کے اندر کبھی بھی کانفیڈنس نہیں آ سکتا اس لئے اپنے اوپر محنت کریں اور زیادہ نالج حاصل کرنے کے لیے زیادہ کتابیں پڑھیں اور اپنی معلومات کو اپ ٹوڈیٹ رکھیں ـ
یہ کچھ طریقے ہیں جنہیں اپنا کر آپ اپنی شخصیت کو زیادہ پر اعتماد بنا سکتے ہیں تھوڑی سی محنت ہے . مگر اس سے آپ اپنی شخصیت کو ایک کامیاب شخصیت میں ڈھال سکتے ہیں ـ
نیوز فلیکس 01 مارچ 2021