بنی اسرائیل کی غلامی سے نجات کی داستان

In اسلام
February 24, 2021

بنی اسرائیل مصر میں ایک لمبی مدت غلامی میں گزارنے کے بعد حضرت موسی علیہ السلام کی رہنمائی میں وہاں سے نکلے اور ارض موعود (فلسطین )کی طرف وہ پر آشوب سفر شروع کیا،جس میں درد ناک واقعات پیش آئے اور انہوں نے دلیری کے کارنامے انجام دیئے یہ مصائب سفر نبی اسرائیل کی عام تاریخ کا ایک نمونہ تھے۔ آخر کار وہ ارض موعود میں پہنچ گئے۔

مصر سے نکلنے پر بنی اسرائیل کی قومی اور مذہبی اس سفر میں خدا نے حضرت موسیٰ کی قوم سے وہ عہد لیا تھا جسےمذہبی نشتوں میں میثاق کہا گیا ہے. یہ واقعہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ حضرت موسی علیہ السلام خدا کی طرف سے دس احکام لائے جن کے اخلاق اثر کی لہریں روۓ زمین کے ہر حصے میں پہنچیں۔ حضرت موسی علیہ السلام جو مصر میں پیدا ہوئے اور حضرت اسرائیل یعقوب کی اولاد میں سے تھے .اس زمانے میں مصر کے بادشاہ فرعون نے حکم دے رکھا تھا کہ نبی اسرائیل میں جو لڑکا پیدا ہو اسے فوراً موت کے گھاٹ اتار دیا جائے. صرف لڑکیوں کو زندہ رہنے دیا جائے۔ خدا جانے کتنی معصوم ہستیاں دنیا میں قدم رکھتے ہی موت کی گود میں پہنچا دی گئی۔ حضرت موسیٰ اس لیے بچ گئے کہ پیدا ہوتے انہیں سرکنڈوں کی ایک ٹوکری میں رکھ کر دریا نیل میں بہا دیا گیا فرعون کی بیوہ نے ٹوکری دیکھی تو دریا سے نکلوائی اور بچے کو اپنے بیٹے کی طرح پالا .قدرت نے حضرت موسی علیہ السلام کے لئے شاہی دربار کی شان و شوکت میں پروان چڑھنے کا موقع پیدا کیا۔ حضرت موسی علیہ السلام جوان ہوئے تو ایک دن آپ نے دیکھا کہ ایک مصری کسی غریب کو پیٹ رہا ہے حضرت موسی علیہ السلام نے مصر کو ظلم سے روکنا چاہا لیکن وہ باز نہ آیا۔

اس پر آپ نے اسے ایک گھونسا رسید کیا اور وہ مصری وہیں گر گیا یہ ایک اتفاقی حادثہ تھا لیکن اس کا عام چرچا ہو گیا. حضرت موسی علیہ السلام نے یہی مناسب سمجھا کہ مصر سے نکل جائیں چنانچہ آپ بحریہ احمر کے نزدیک صحرائی علاقے میں حضرت شعیب کے پاس چلے گئے اور ایک مدت تک وہاں پر رہے تھے . حضرت حضرت موسی علیہ السلام کو بشارت ملی کہ وہ بنی اسرائیل کو فرعون کے ظلم سے نجات دلائیں گے چنانچہ وہ اس غرض سے مصر واپس چلے گئے۔

مصر میں پہنچ کر انہوں نے اپنے بھائی ہارون کی امداد سے بنی اسرائیل کو جمع کرلیا لیکن فرعون بنی اسرائیل کو ذلت کی زندگی سے نجات دینے کے لیے تیار تھا اور نہ انہیں مصر سے جانے کی اجازت دیتا تھا۔جب خدا کے حکم سے مصر میں یکے بعد دیگرے دس وبائں ماہی نازل ہوئیں تو فرعون نے مجبور ہو کر اجازت دے دی۔مصر میں پہنچ کر انہوں نے اپنے بھائی ہارون علیہ السلام کی امداد سے بنی اسرائیل کو جمع کرلیا لیکن فرعون نہ تو بنی اسرائیل کو ذلت کی زندگی سے نجات دینے کے لیے تیار تھا اور نہ انہیں مصر سے جانے کی اجازت دیتا تھا .جب خدا کے حکم سے مصر میں یکے بعد دیگرے دس وبائیں نازل ہوئی تو پھر فرعون نے مجبور ہو کر اجازت دے دی. مگر بنی اسرائیل کا قافلہ روانہ ہوا تو فرعون کی نیت پھر بدل گئی اس نے لشکر لے کر بنی اسرائیل کا تعاقب کیا .اور ان کے پیچھے پیچھے بحیرہ قلزم کے کنارے پہنچ گیا .تاکہ انہیں روکے یکایک خدا کی قدرت سے ایسی ہوائیں چلیں گے پانی کے اترنے سے سمندر میں رستہ پیدا ہوگیا اور بنی اسرائیل سلامتی کے ساتھ پار اتر گئے لیکن جب فرعون کے پیچھے پیچھے چلا تو پھر موجیں آگئی اور وہ لاؤ لشکر سمیت ڈوب گیا .

مصر سے باہر نکل آنے پر بھی بنی اسرائیل کی آزمائش کا دور ختم نہ ہوا وہ ایک نسل تک صحرا میں سرگرداں پھرتے رہے ان کے درمیان اختلافات بھی پیدا ہوئے مگر خدا کے ساتھ جو عہد ہو چکا تھا اس کی پابندی اور حضرت موسی علیہ السلام کے لائے ہوئے احکام کی پیروی نے بے خانماں بنی اسرائیلیوں کا شیرازہ بکھرنے نہ دیا حضرت موسی علیہ السلام نے وادی اُردن کے سامنے ایک پہاڑ پر وفات پائی اس وقت تک بنی اسرائیل عرض موجود میں داخل نہ ہوئے لیکن حضرت موسی علیہ السلام اس پر مطمئن تھے کہ ان کی قوم میں مصیبتوں اور آزمائشوں کو صبر سے برداشت کرلینے اور ایمان پر قائم و استوار رہنے کی صلاحیت پیدا ہو چکی ہے انھیں خصو صیتوں کو قومی زندگی کا جوہر سمجھا جاتا ہے

توریت(کتاب “الخروج “) کی رُو سے مذکورہ بلاواقعات پندرھویں صدی قبل مسیح میں پیش آۓ جدید تحقیقات سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram