Skip to content

گھریلوے چٹکلے

گھریلو چٹکلے
رنگین دوپٹے دھونے کے لیے
دوپٹوں کے رنگ بہت جلدی خراب ہوتے ہیں آپ دوپٹوں کو ہمیشہ شام کے وقت دھوکر سائے میں ڈالیں دن میں دوپٹہدھونا ہو تو آپ فورا دھو کر سائے میں دوپٹہ کو ہلا ہلا کر خشک کریں گرمی ہے تو پنکھے کے نیچے جاکر سکھالیں اس طرح دوپٹوں کے رنگ ٹھیک رہیں گے

قالین پر سے شیشے کے ٹکڑےاٹھانا
بچے گلاس فیڈر توڑ دیں تو قالین پر سے شیشہ اٹھانا مشکل ہوتا ہے آپ کوئی موٹا اونی کپڑا لیں اسے ذرا سا گیلا کر لیں
پھر اس سے کانچ کے ریزےسمیٹ لیں

قالین پر بچے پیشاب کر دیں
قالین پر بچے پیشاب کر دیں تو اسکا دھبہ بہت برا لگتا ہے اس کے لیے آپ گیلا اسفنج لے کر دو تین بار صاف کر لیں اس سے دھبہ نہیں پڑےگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *