Skip to content

اسلام اور ویلنٹائن ڈے۔۔

اللّه تعالٰی نے جب حضرت آدم ؑ کو پیدا کیا تو انکے ساتھ حضرت اماں ہوا کو پیدا کیا اللّه تعالٰی نے انسان کو دو جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا ہے اللّه تعالیٰ نے مرد اور عورت میں بے پنا محبت رکھی ہے مرد اور عورت کا ایک دوسرے کی طرف کھچائو قدرتی ہے اس کو کوئی کبھی ختم نہیں کر سکتا اس کائنات میں دو مخلوقات ہیں ایک وہ جو جوڑے بنا کر رهتے ہیں اللّه تعالیٰ نے جانوروں میں بھی ایک نظام رکھا ہے وہ اس نظام کے اندر رهتے ہیں انکی بھی ایک حد ہے۔
جانوروں میں یہ سب دکھا کے اللّه تعالیٰ نے انسان کو سبق دے دیا کہ تم چاہو تو گدھوں جسی زندگی گزارو چاہو تو انسانوں جیسی گزارو اور تہذیب یافتہ انسانوں کی طرح زندگی گزارو وہ یہ کہ جب تم بالغ ہو جاؤ تو بھیڑ بکریوں کی طرح کسی کے بھی پیچھے کیا پھیرو بلکہ نکاح کرو اللّه نے آپ لوگوں میں بہت محبت رکھی جیسا کہ صدیوں سے اسلامی کلچر میں چلا آ رہا ہے ہم انسان ہیں ہمیں انسانوں جیسی زندگی گزارنی ہے۔
جو اب معاشرے میں گرل فرینڈ بوئے فرینڈ کا کلچر چل رہا ہے یہ ہمارا کلچر نہیں ہے گرل فرینڈ کہنا عورت کی توہین ہے اسلام نے عورت کو پردے کی تلقین کر کے اسکا تحفظ کیا ہے۔
یہ جو ویلنٹائین ڈے والے لوگ ہیں وہ اسلامی معاشرے کو نکاح جیسے خوبصورت رشتے سے محروم کرنا چاہتے ہیں جس معاشرے کی یہ لوگ تقلید کرتے ہیں وہاں جا کر دیکھیں انکی رنگینیاں دیکھ کر انکی چمک دھمک دیکھ کر لوگ پھسل جاتے ہیں لیکن در اصل وہاں بربادی ہے مغرب میں جا کر سورج بھی ڈوب جاتا ہے خدارا اپنی پہچاں کریں آپ کا معاشرہ اپکا مذہب آپ کو اس چیز کی اجازت نجے دیتا کے پیار محبت کے نام پے کچھ بھی کرتے پھریں۔
خدا ہم سب کو عقل و شعور اور عزت کی زندگی جینے کی توفیق دے اللّه ہم سبکا حامی و ناصر ہو۔
تحریر:ملک جوہر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *