کبڈی ایک دلچسپ کھیل

In عوام کی آواز
December 20, 2020
کبڈی ایک دلچسپ کھیل

کبڈی پاکستان میں کھیلا جانے والا ایک دلچسپ کھیل ہے.کھیل انسانی زندگی میں بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔کھیل کھیلنے سے انسان تندرست رہتا ہےنیزجسمانی مشقت سے انسان بہت سی بیماریوں سے بچا رہتا ہے۔

کھیل کھیلنے سےایک طرف ہمارا جسم تند رست رہتا ہےتو دوسری طرف ہمارا دماغ چست رہتا ہے، کھیل انسانی جسم کو چاق و چوبند رکھتے ہیں۔بہت سارے لوگوں کر بہت سے کھیل پسند ہیں۔ہر ملک کا کوئی نہ کوئی قومی کھیل ہے۔ پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے۔کر کٹ کو بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔ پہلے وقتوں میں لوگ اپنے بچوں کو کھیلنے نہیں دیتے تھے کہ وہ خراب ہو جا ئیں گے۔لیکن اب کھیلوں کو بطور پروفیشن اپنایا جا رہا ہے.بہت سے محکمہ جات میں کھلاڑیوں کے لئے الگ سے کوٹہ رکھا جاتا ہے، کالج اور یونیورسٹیوں میں بھی کھیلاڑ ی طلبا کے لئے سیٹ ہوتی ہے۔

شہروں میں الگ قسم کے کھیل پسند کئے جاتے ہیں اور گاوں میں الگ طرح کے۔ دیہاتوں میں زیادہ تر کبڈی اور فٹ بال کھیلنا پسند کیا جاتا ہے۔ صوبہ پنجاب میں کبڈی بہت شوق سے کھیلا جانے والا کھیل ہے۔

یہ بنگلہ دیش کا قومی کھیل ہے۔
یہ ایک ایسا کھیل ہے جس میں کسی بھی قسم کے سامان کی ضرورت نہیں ہوتی کبڈی میں دو ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے۔ہر ٹیم میں سات کھلاڑی ہوتے ہیں۔ایک میدان کو دو حٖصوں میں بانٹ کر درمیان میں ایک لکیر لگا دی جاتی ہے۔ باری باری ہر ٹیم میں سے ایک کھلاڑی دوسری ٹیم کے حصے میں جاتا ہے۔ اس کی کوشش ہوتی ہے کہ مخالف ٹیم کے کسی کھلاڑی کو ہاتھ لگا کر واپس اپنے حصے میں آ جائے۔ مخالف ٹیم اسے ایسا کرنے سے روکتی ہے۔ اگر وہ ایسا کر کے واپس پہنچ جائےتو اس کی ٹیم کو نمبر ملتے ہیں۔ اور ہاں سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ جو کھلاڑی مخالف ٹیم کے حصے میں جاتا ہے اسے ایک سانس میں بار بار ،کبڈی کبڈی ، دہرانا ہوتا ہے۔اگر اس کی سانس ٹوٹ جائے تو وہ کھیل سے نکال دیا جاتا ہے۔

یہ کھیل گاوں میں بہت شوق سے کھیلا جاتا ہے پاکستان اور بھارت میں اس کی بہت اچھی ٹیمیں موجود ہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے ملکوں میں جا کر کئی بار مقابلہ جات میں حصہ لے چکی ہیں۔ دونوں ملکوں کے لوگ دور دور سے کبڈی کے مقابلہ جات دیکھنےے کے لئے جاتے ہیں،اور اپنےکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر تے ہیں۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram