نا بالغوں کو حوروں،غلمان ،پھل فروٹ،سیب انار دودھ کے وعدے دئیے جاتے ہیں،انہیں انہی کی سطح پر کوئی چیز دی جاتی ہے لیکن ان افراد کو بھی ایسے ہی وعدے دئیے جاتے ہیں جو جسمانی طور پر تو بالغ ہو چکے ہوں لیکن ذہنی طور پر نابالغ ہوں۔ہر چیز کے پیچھے ثواب ضرور موجود ہے لیکن ثواب فقط ہمیں اس عمل تک لانے کیلئے ہے۔خدا کا وعدہ حق اور یقینی ہے،خدا نے کہا ہے کہ اس سے بھی زیادہ دوں گا جس کا تم سے وعدہ کیا ہے۔ثواب کے بہانے سے تمہیں کھینچ کر جس حقیقت تک لانا ہے،اس کے مقصد کو سمجھو۔ماہ مبارک رمضان بہت سارے کاموں کے لئے انسان کے پاس ایک فرصت ہے۔
خدا نے انسان کیلئے یہ فرصت مقرر کی اور فرمایا ہے کہ میں نے اس کو تیار کیا ہے،اس زمانے کے اندر کوئی کرنٹ نہیں ہے،فلسفی نگاہ سے وقت ایک جیسا ہوتا ہے،اس میں کوئی فرق نہیں ہے جیسے زمینوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔حرم کی سر زمین سے پہلے اور بعد میں ریگستان ہے،دونوں طرف ریت ہی ریت ہے،دونوں اطراف کی ریت اٹھا کر کسی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرائیں تو پتہ چلے گا کہ دونوں طرف کی ریت ایک جیسی ہے،دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے،یوں نہیں ہے کہ حرم کے اندر کی زمین میں کرنٹ ہے اور باہر کی زمین میں کرنٹ نہیں ہے،مسجد کے اندر اور باہر کی زمین ایک جیسی ہے۔شعبان کی انتیس یاتیس اور ماہ رمضان کی پہلی تاریخ میں وقت کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں ہے،یہاں بھی طلوع وغروب ہے،وہاں بھی طلوع وغروب ہے،یہ طلوع وغروب زمین کی حرکت کی وجہ سے ہے،زمین سورج کے گرد گھومتی ہے،اپنے مدار کے گرد چکر کاٹتی ہے،اس سے طلوع وغروب اور وقت بنتا ہے،یہ ایک جیسا ہے اس میں کوئی فرق نہیں۔۔
Sunday 6th October 2024 1:47 pm