Skip to content

جوبائیڈن کے کارنامے تعارف اعلانات اور اقدامات۔۔۔

تعارف: :
ٹرمپ کا دور ختم جو بائیڈن کا دور شروع جو بائیڈن 20 جنوری 2021 کو حلف اٹھا کر امریکہ کے صدر بن چکے ہیں جوبائیڈن ایک بزرگ شخص ہے 78 سال اسکی عمر ہے پاکستان میں لوگ 60 سال کی عمر میں ریٹایر ہو جاتے ہیں اگر آپ ایسے دیکھیں تو ریٹائرمنٹ کے 18 سال بعد وو امریکہ کا صدر بنا ہے جوبائیڈن امریکہ کی تاریخ کا سب سے ضہیف عمر صدر ہے اسکا تاریخ پیدائش 20 نومبر 1942 ہے 50 سال پہلے اسنے ڈیموکریٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی 1972 میں اسنے اپنا پھیلا سینٹ کا الیکشن لڑا تھا بہت مشکل الیکشن تھا لیکن جوبائیڈن جیت گیا تھا الیکشن جیتنے کے بعد ایک کار حادثہ ہوا جس میں اسکی بیوی اور بیٹی جان بحق ہو گئے اسکے دو بیٹے شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں تھے تب اسنے اپنی زندگی کا پہلا حلف ہسپتال سے ٹیلی فون پے اٹھایا یہ تین دہائیوں تک امریکہ کا سینیٹر رہا فارن افیئر کمیٹی کا چئیرمین رہا جوڈیشل کمیٹی کا چیئرمین رہا جب 2008 میں اوبامہ صدر بنا تب یہ بننا چاہتا تھا لیکن اوبامہ کو پسند کیا گیا اوبامہ نے اپنے دور میں جوبائیڈن کو اپنا نیب صدر بنایا اہم ترین اور حساس ترین جتنے صدارت کے معاملات تھے 8 سال کے دوران ان تمام معاملات میں اس شخص کا قلیدی کردار رہا اوبامہ نے اسکی خدمات کے بدلے اسکو امریکہ kکا سول ایوارڈ دیا جسے میڈل آف فریڈم کہتے ہیں۔
اہم کارنامے::
1: جب امریکہ اور روس کے درمیان سرد جنگ کا ماحول چل رہا تھا اسنے روس کو ہتھیاروں کی سپلائی روکی تھی۔
2: نیٹو اتحاد بنانے اور اسکو مضبوط بنانے میں اسنے اہم کردار ادا کیا۔
3: مسلمانوں کے خلاف کسی بھی جنگ کے خلاف تھا۔
4: یورپ کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کو مضبوط کیا تھا
5: امریکہ کی طرف سے جو اس وقت ایران پر پابندیاں لگی انکو نہ صرف نرم کروایا بلکہ کچھ کو ختم بھی کروایا۔
بڑے وعدے: :
1: کلائمیٹ چینج کی تحریک کا دوبارہ سے حصّہ بننا۔
2: ہیلتھ کیئر کو بہتر کرنا اس میں اصلاحات کرنا۔
3: دنیا کے لئے امریکہ کی امیگریشن پالیسی کو نرم کرنا۔
4: نسل پرستی کا خاتمہکرنا۔
5: دنیا کے ساتھ تعلقات اور تجارت کو بہتر کرنا۔
فوری اقدامات::
چیف آف اسٹاف رون کلین نے یہ دعویٰ کیا ہے اور اسنے کہا ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے بہت سے اقدامات کیئے ہیں جنہیں جوبائیڈن فوراً واپس لے گا دنیا بھر کے اخبارات نے ان خبروں کو چھاپہ ہے۔
1: ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت سے ممالک پر امیگریشن کی پابندی لگائی تھی جن میں ایران عراق لیبیاء سومالیہ سوڈان اور یمن شامل ہیں 2017 کی لگی ہوئی یہ پابندیاں ختم کی جائیں گی۔
2: پیرس کا کلائمیٹ چینج ایکارڈ جس سے ٹرمپ نے 2017 میں علیدگی اختیار کر لی تھی جوبائیڈن امریکہ کو اس میں شامل کرے گا۔
3:سفر کے دوران ماسک لازمی قرار دیا جائے گا۔
4:سٹوڈنٹ لون دوبارہ موثر کیا جائے گا۔
5:میکسیکو اور امریکہ کی سرحد پر جو دیوار تعمیر ہو رہی تھی اسکو روکا جائے گا اور جو خاندان بکھر گئے تھے انکو واپس ملایا جائے گا۔
یاد رہے کے دو کشمیری خواتیں سمیرا فضیلی اور عائشہ شاہ جو کہ ایکٹویسٹ بھی ہیں جوبائیڈن کی ٹیم میں شامل ہوں گی۔
اللّه ہم سبکا حامی و ناصر ہو۔
تحریر:: ملک جوہر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *