معلوماتِ پاکستان

In عوام کی آواز
January 21, 2021

معلوماتِ پاکستان
آج میں آپ کو پاکستا ن کے بارے میں چند معلوما ت فراہم کروں گا جو کہ میں جانتا ہوں۔مجھے امید ہے کہ آپ پاکستان کی معلومات کے اس مضمو ن کو لائیک کرو گے ۔
تو چلئیے معلوماتِ پاکستا ن کو شروع کرتے ہیں۔
• پاکستان کا سب سے سرد مقا م “زیارت “نامی مقام ہے جو کہ بلوچستان میں واقع ہے ۔سکردو (شمالی علاقہ جات ) کو بھی سرد مقام میں گنا جاتا ہے۔
• پاکستان کا سب سے گرم مقام “جیکب آباد” ہے جو کہ سندھ میں واقع ہے ۔گرمیوں میں اس کا درجہ حرارت 128 فارن ہائیٹ تک پہنچ جاتا ہے اس کے علاوہ “سبی “جو کہ بلوچستان میں واقع ہے اِس علاقے کا درجہ حرارت 128 فارن ہائیٹ تک پہنچ جا تا ہے ۔
• پاکستان میں سب سے زیادہ برف باری والا علاقہ” سکردو” ہے جو کہ ضلع گلگت (شمالی علاقہ جات ) میں واقع ہے ۔
• پاکستان میں سب سے زیادہ بارش والا مقام “مری “ہے جہا ں پر سلانہ اوسطََ بارش 1484 ملی میٹر ہے ۔
• پاکستان میں سب سے زیادہ بارش والا ضلع” سیالکو ٹ “ہے جو کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں واقع ہے ۔
• پاکستان کا سب سے بڑا پا رک” ایوب نیشنل پارک “ہے جو کہ راولپنڈی میں واقع ہے اس کا کل رقبہ 1230 ایکڑ ہے ۔
• پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ کا نام” کراچی بندرگاہ” ہے ۔
• پاکستان کی سب سے بڑ ی لائبریر ی لاہور میں واقع ہے ،جس کا نا م “پنجاب پبلک لائبریری” ہے ۔
• پاکستان کا سب سے بڑا عجائب گھر لا ہو ر میں واقع ہے جس کو ” لاہور میوزیم ” کہا جاتا ہے ۔
• پاکستان کی سب سے قدیم اور بڑی یونیورسٹی “پنجا ب یونیورسٹی لاہور” ہے ۔
• پاکستان کا سب سے زیادہ اشاعت والا اخبار “روز نامہ جنگ” ہے ۔
• پاکستان کی سب سے بلند عمارت “حبیب بنک پلازہ” ہے ،جو کہ کراچی میں واقع ہے ۔
• پاکستان کی سب سے لمبی سڑک “شا ہر اہ پاکستان “ہے ،جو کہ کراچی سے پشاور تک ہے ۔
• پاکستان کی سب سے لمبی سرنگ “لوارئی سرنگ “ہے ،جو کے 5 میل لمبی ہے اور یہ چترال کو شمالی علاقو ں سے ملاتی ہے ۔
• پاکستان کا سب سے بڑا کارخانہ “پاکستان سٹیل مل ” ہے ،جو کہ کر اچی سندھ میں واقع ہے ۔
• پاکستان کا سب سے زیادہ اضلاع والا” صوبہ پنجاب “ہے ،جو کہ 36 اضلا ع پر مشتمل ہے ۔
• پاکستان کا سب سے جدید ترین شہر” اسلام آبا د” ہے ۔