جاگتی آنکھوں کے خواب
نزہت قُریشی
خواب ایسی چیز ہے جو کسی کے اختیار میں نہیں ۔ نہ سوتے میں اور نہ جاگتے میں ۔ کیوں کہ ہم اپنی مرضی سے خواب نہیں دیکھتے بلکہ یا تو اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں یا پھر شیطان کی طرف سے۔
1۔ خواب کی حقیقت:۔ یوں تو سوتے میں ہر کوئی خواب دیکھتا ہے لیکن حقیقی خواب وہی ہوتے ہیں جو ہم اپنی جاگتی آنکھوں سے ( جاگتے میں) دیکھتے ہین۔ پھر اس کو حقیقت بنانے کے لیے اپنی زندگی کی آخری سانسوں تک جدوجہد کرتے رہتے ہیں ۔ اس تگ و دو میں کبھی ہم کامیاب ہو جاتے ہیں اور کبھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہےمگر ایک اُمید کی کرن ہمیں گرنے کے بعد پھر سے اُٹھنے پر مجبور کرتی ہے ۔
2۔ حقیقی خواب:۔ جو کچھ ہم اپنی زندگی میں ارادہ کرتے ہیں اور پھر اس کو اپنا نصب العین اور اپنی منزل بنا کر ہر صورت میں حاصل کر لیتے ہیں یہی وہ ہمارے حقیقی خواب ہوتے ہیں۔ جو جاگتی آنکھوں کے خواب ہیں
3۔ خیال و گمان اور خواب :۔ہم جو کچھ بھی سوچتے ہیں یا سارا دن ہمارا واسطہ مختلف لوگوں سے پڑتا رہتا ہے ہم اُن سے ملتے ہیں گفتگو کرتے ہیں وہ باتیں ہمارے لا شعور میں مختلف شکلیں اختیار کرتی جاتی ہیں۔ جُوں ہی ہم سو جاتے ہیں تو ہماری لا شعور کی دُنیا بیدار ہو جاتی ہے،اور خوابوں میں ہی یہ شکلیں ہمیں حقیقت کا روپ دھار کر دکھائی دیتی ہیں۔
4۔ خوشگوار خواب :۔اگر ہم خو شگوار ماحول میں رہ رہے ہوں اور ہماری صحت بھی ٹھیک ہو کوئی بیماری یا تکلیف نہ ہو تو ذہن خو شگوار خیالات کی آما جگاہ ہو تا ہے۔ اور مستقبل کے حسین خواب ہمارے دل کو خوش کرتے ہیں اور ہمیں خواب بھی خو شگوار دکھائی دیتے ہیں۔
5۔ ڈراؤنے خواب:۔ مُستقبل کا خوف ہو، یا کوئی بیماری اور تکلیف یا ٹینشن جو ہمارے لا شعور میں موجود ہوتے ہیں ۔ ڈراؤنے خوابوں کی صورت اختیار کر کے ہمارے ذہنی سکون کو مذید خراب کرتے ہیں۔
6۔ سچے خواب :۔ انسان کی رُو حانیت جتنی مضبوط ہو گیاور وہ جتنا اللہ کے قریب ہو گا ۔ اُس کو سچے خواب ہی آئیں گے۔کیونکہ جھوٹے خواب شیطانی وسوسوں سے بھرے ہوتے ہیں اور شیطان کا کام تو ہے ہی انسان کو بہکانا اور اپنے مالک سے دور کرنا ۔ جبکہ سچے خواب خالق حقیقی کی عنایت و مہربانی کی نشانی ہے اور یہ کہ انسان اپنے مالک کے کتنا قریب ہے۔ ان سچے خوابوں کی تعبیر بھی بڑی عُمدہ ہوتی ہے اور کبھی کبھی انسان سوچتا ہے کہ کیا سوتے میں جو خواب دیکھا تھا ۔ جاگتی آنکھوں اُس خواب کی تعبیر حقیقت کی شکل میں سامنے آ سکتی ہے؟ جو بھی ہو خواب تو خواب ہی ہیں؟ چاہے جاگتی آنکھوں کے ہی کیوں نہ ہوں؟
Thursday 10th October 2024 7:52 pm