پلوامہ کا ڈراپ سین اور عالمی امن کے ٹھیکیدار

In دیس پردیس کی خبریں
January 18, 2021

گزشتہ روز ہندوستان کے ایک معروف اور انتہائی متعصب اینکر ارناب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹ وائرل ہوئی ہے جس میں کے موصوف بی اے آر سی کے سربراہ کے ساتھ بات کر رہے ہیں اور پلوامہ واقعہ کی پیشگوئی کر رہے ہیں وہ بتا رہا ہے کہ کشمیر میں کچھ بڑا ہوگا جس سے مودی کو الیکشن میں فائدہ ہوگا اور پاکستان کے خلاف بھی بڑی کارروائی ہوگی

پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی حکومت اور میڈیا نے بغیر تحقیق کے اپنی توپوں کا رخ پاکستان کی طرف کر دیا تھا اور پاکستان کو اس کا مؤرد الزام ٹھہرایا تھا اور پاکستان نے اپنے ردعمل میں اصولی موقف اپناتے ہوئے نہ صرف اس کی تردید کی بلکہ آزادانہ تحقیقات کے لیے تعاون کا بھی اعادہ کیا اور بھارت کو دعوت دی کہ اس کے پاس اگر ثبوت ہیں تو دے ہم کارروائی کریں گے مگر انتہا پسند ہندو بنیے کو صرف الیکشن جیتنا تھا جو اس نے سکھ فوجی مار کر اور انکی لاشوں کے اوپر سیست کرتے ہوئے ڈیڑھ ارب لوگوں کو جنگ کے دھانے پر لا کھڑا کیا تھا پھر نہ صرف 26 فروری کی رات پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی بلکہ 300 دہشتگرد مارنے کا دعویٰ کیا اور اگلے دن 27 فروری کو پاک فضائیہ نے اللہ کے فضل سے بھارت میں گھس کے جوابی کارروائی کی بلکہ اس کے دو جنگی جہاز بھی مار گرائے.

گوسوامی کی چیٹ وائرل ہونے کے بعد اس سارے ڈرامے کا ڈراپ سین تو ہو گیا ہے اور بھارتی موقف کی رسوائی ہوئی ہے اور پاکستان کا موقف سچ ثابت ہوا. اب دنیا بھر میں امن کے ٹھیکیدار بڑے ممالک امریکہ فرانس انگلینڈ کو چاہیے کہ اپنے اس بغل بچے کو لگام دیں اور ابھی اس ایڈونچر پر جس میں ایک جاہل انسان کی انتہا پسند سوچ کی وجہ سے ڈیڑھ ارب لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی تھیں اور دنیا کی ایک تہائی آبادی ایٹمی جنگ کے کنارے پہنچ گئی تھی کیا کوئی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم اس کے خلاف کوئی کیس کرے گی یہ کوئی مذمت کرے گا آخر کب تک بڑے ممالک اپنی اس منافقانہ روش کو برقرار رکھتے ہوئے اس انتہا پسند ملک کو چھوٹ دیں گے

کیا سلامتی کونسل اس پہ اجلاس کرے گی کیا اقوام متحدہ اس پہ کوئی قرارداد منظور کرے گی کیا کسی عالمی عدالت انصاف میں مودی پہ کوئی کیس چلے گا کیا جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی پر کوئی آواز اٹھائے گا یا یہ سب ہتھیار غریب مسلمان ملکوں کے لیے ہی ہیں کہ جب چاہا جس پر مرضی اقتصادی پابندیاں لگا دیں جس پہ چاہا امن کے نام پر فوج کشی کر دی کیا کوئی آواز اٹھائے گا کہ بھارت کے ایٹمی ہتھیار ایک خبطی کے ہاتھ میں ہیں جو دنیا کو کسی بھی لمحے ایٹمی جنگ میں دھکیل سکتا ہے.

کیا اب بھی امن عالم کو رسک میں ڈالنے پر کوئی ملک اس پر معاشی پابندیاں لگائے گا کیا مودی سے معافی مانگنے کا مطالبہ ہو گا کیا کوئی ملک اس کے ساتھ اپنے تجارتی اور فوجی معاہدوں پر نظرثانی کرے گا اگر جواب نہیں ہے تو پھر عالمی امن کے ٹھیکیدار اب اپنی دوکانیں بند کر دیں اور دنیا کو پھر اس کے حال پر چھوڑ دیں یا یہ اعتراف کر لیں کہ وہ بھی مودی کی طرح اس ایک نکتے پہ متفق ہیں کہ جیسے بھی ہو مسلمانوں کا خاتمہ کرنا ہے اور انکی ساری کوششیں صرف اور صرف مسلمانوں کو دبانے کے لیے ہیں.

اور کچھ بات پاکستان کے اندر چھپے ان غداروں کی جو غیر ملکی فنڈنگ پہ چلتے ہیں اور ایسے ہر واقعے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے تھے اب وہ منہ کیوں چھپا رہے ہیں کب وہ قوم سے معافی مانگیں گے اور اس بات کا اعتراف کریں گے کہ ہم کسی ٹکروں پر یہ کام کر رہے تھے اور قوم کے ذہنوں میں اپنی ہی فوج اور اداروں کے خلاف زہر بھر رہے تھے اب حکومت کو چاہیے کہ ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے اور ایسے لوگوں کی مکمل گرفت کے انہیں بے نقاب کرے اور سزائیں دے چاہے ہو میڈیا کی کالی بھیڑیں ہیں یا انسانی حقوق کی تنظیمیں ملک کا تشخص بگاڑنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ایسے واقعات پہ میراتھن ٹرانسمیشن کرنے والے مقامی اور عالمی میڈیا میں اب بلیک آؤٹ کیوں ہے کیا کوئی معتبر صحافی کو انسانی حقوق کی تنظیم اس کا جواب دے گی.

/ Published posts: 8

میں پاکستان کی اور عالم اسلام کی سیاسی اور جنگی تاریخ پہ لکھتا ہوں اس کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ قومی اور بین الاقوامی مسائل اور کھیلوں کے متعلق لکھتا ہوں

2 comments on “پلوامہ کا ڈراپ سین اور عالمی امن کے ٹھیکیدار
    سید مدثر رسول

    بہت اچھی تحریر ہے ماشاءاللہ۔اپنی کوشش جاری رکھیں اور اسی طرح بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔

Leave a Reply