Skip to content

کامیابی کا کلیہ ؟

آج ہم آپ کو کامیابی کے کچھ راز بتائیں گے آخر میں کچھ اہم باتیں ہوں گی۔ہمارے سامنے ایسے کئی کامیاب لوگ بھرے پڑے ہیں جنہوں نے دنیا کی تاریخ بدل دی ۔اگر آپ دنیا کے کامیاب ترین لوگوں سے پوچھیں کہ ان کی کامیابی کا راز کیا ہے تو وہ بتائیں گے کہ ان کی کامیابی کا راز دینا ہے ۔یہ تو قدرت کا بنیادی قانون ہے کہ آپ جو کچھ دیتے ہیں وہ آپ کی طرف کئی گنا بڑھ کر پلٹتا ہے ۔لوگ کاروبار کے ذریعے پیسہ کما سکتے ہیں

مگر وہ خوشی نہیں کما سکتے ،مگر ہمارے سامنے ایسی بہت سی مثالیں ہیں کر لوگوں نے کاروبار کیا اور انہی کاروبار کی کمائی سے دوسروں کی مدد کی اس سے ان کی کاروبار میں برکت ہوئی اور ان کا بزنس پھیلتا پھولتا رہا ۔اہم بات یہ نہیں کہ آپ دیتے ہیں یا کہ کتنی رقم دیتے ہیں اہم بات یہ ہے کہ آپ کو دینے کا شعور بھی ہے ۔اور یقین کریں کہ اصل کھیل یقین کا ہوتا ہے ۔اگر آپ یقین کر لیں کے پیسے دینے سے میرے کاروبار میں کمی آئے گی تو یقین کریں آپ کے کاروبار میں کمی ہی آئے گی ۔کیونکہ آپ دے نہیں رہے بلکہ ضائع کر رہے ہیں ۔لیکن جب آپ شعور کے ساتھ دیتے ہیں اور یہ یقین رکھتے ہیں کہ دینے سے رزق بڑھتا ہے تو لازمی طور پر آپ کے کاروبار میں اضافہ ہوگا ۔

اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے دینے کا تعلق نیت سے ہے ۔جب آپ کسی کو کچھ دے رہے ہوتے ہیں پر پھر یہ یقین رکھیں کہ میں اس پر احسان کر رہا ہوں اور بدلے میں وہ مجھے کچھ دے گا تو یہ تو گویا رشوت ہوی۔آپ کی نیت کشادگی کی ہو نہ کہ طلب کرنے کی تو اسے ہی اصل لفظوں میں دینا کہتے ہیں ۔ اور یہ دینا بغیر کسی شرط کے ہو ۔ہاں اس کے بدلے میں آپ کے ذہن میں یہ ہوں کے دینے سے پھر کاروبار میں برکت ہوگی اللہ میرے رزق میں اضافہ کرے گا تو آپ خوشی سے دیجئے اور پھر دیکھتے رہیے پھر کیا ہوتا ہے ۔خیر واپس پلٹے گا ،تو آپ کو حقیقی خوشی نصیب ہو گی ۔
اگر آپ ایسے ہیں:

.آپ مضبوط ہیں، جب آپ اپنے غم کو لیتے ہیں اور اسے مسکرانا سکتے ہیں۔
.آپ بہادر ہیں، اگر اپنے خوف پر قابو پاتے ہیں
.آپ خوش ہیں ،جب آپ کی مدد سے کسی کے چہرے پر خوشی آتی ہے ۔
.آپ محبت کرنے والے انسان ہیں ،اگر آپ کا دکھ آپ کو اندھا نہیں کر دیتا۔
.آپ باشعور ہیں ،اگر جانتے ہیں کہ کامیابی کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے ،اور تکلیف اور مشقت کے بغیرکامیابی حاصل نہیں ہوتی ۔
.آپ بے وقوف ہیں ،اگر ایک جیسی حرکت کرتے رہے ہیں اور توقعات مختلف نتائج کی رکھیں ۔
شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *