آج کل معاشرے میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ کچھ بچے کسی بزرگ کو تنگ کر رہے ہیں۔اور جب میں نے اس بچوں سے پوچھا ہے بچوں کیوں تنگ کر رہے ہو تو بچوں نے جواب دیا تم کون ہو تم ہوتے کون ہو ہمیں بولنے والے یہ سن کر مجھے بہت ہی افسوس ہوا اور میں یہ سوچنے لگا کہ کیا ہوا ہمارے معاشرے کو اور ان کے ماں باپ نے کسی تربیت دی ان کو کوئی اخلاق نہیں سکھایا کہ بڑوں سے کس طرح بات کیا جاتا ہے۔پھر میں نے بچے کو پاس بلایا کے بچوں اس طرح بے ادبی نہیں کیا کرتے آپ کے ماں باپ نے آپ کو تمیز نہیں سکھائی بڑوں سے کس طرح بات کیا جاتا ہے
کیا آپ پڑھنے جاتے ہو اسکول میں بچوں نے جواب دیا نہیں پھر میں نے پوچھا آپ مدرسے جاتے ہو بچوں نے جواب دیا نہیں میں نے کہا آپ کے ماں باپ نہیں کہتے مدرسے یا اسکول جائیں پڑھنے کے لئے بچوں نے کہا پڑھنا ہمیں اچھا نہیں لگتا میں نے پوچھا کیوں تو بچوں نے جواب دیا کہ جب ہم اسکول جاتے تھے تو وہاں پڑھائی میں دل ہی نہیں لگتا کیونکہ ہمارا توجہ زیادہ تر کھیل کودنے میں لگا رہتا تھا۔اور پڑھائی ہم کو یاد نہیں رہتے ہیں ٹیچر ہمیں بہت سناتا ہے اور کہتا ہے تم کسی کام کے نہیں ہو تمہیں کچھ بھی نہیں آتا تمہارے ماں باپ تمہارے اوپر بے فضول کے پیسے خرچ کر رہے ہیں اپنا نہیں تو اپنے ماں باپ کا تو سوچوں۔ بچوں کی یہ بات سن کر مجھے بہت افسوس ہوا۔ٹیچر کو بچوں کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ نہیں کرنا چاہیے تھا۔بچوں میں آپ کو کچھ کہنا چاہتا ہوں اگر آپ میری یہ بات سن لیں تو شاید آپ میں کچھ تبدیلی آئے بچوں تعلیم ایسی چیز ہے جس سے آپ کو شیطان سے انسان بناتا ہے اور بڑوں کی عزت اور ادب کرنا سکھاتا ہے یہ آپ کا اخلاق بہتر کرتا ہے اور اپنے بڑوں کا عزت کرنا بہت ہی اچھی عادت ہے
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے بڑوں کی عزت نہیں کی وہ ہم میں سے نہیں بچو ہم آخری نبی کی امت ہیں تو آپ بڑوں کی عزت نہ کر کے ان کی بےعزتی کیوں کر رہے ہیں بچوں ہمیشہ ایک بات یاد رکھنا اگر آپ بڑوں کی عزت کرو گے کل آپ جب بڑے ہوں گے تو آپ کی بھی کوئی عزت کرے گا ہمارا معاشرہ ویسے بھی بد نام ہے معاشرہ کسی کو نہیں چھوڑتا بچوں اگر معاشرے میں رہنا چاہتے ہو تو بڑوں کی عزت کرو بڑوں کا احترام اور ادب بھی کرو اور اپنے ماں باپ کی خدمت کروں اس سے دنیا بھی اچھی ہو جائے گی اور آخرت بھی۔اللہ تعالی ہمیں ہدایت کا راستہ دکھائے اور حق میں چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین