مثبت سوچ رکھنے والا شخص ہمیشہ صحت مند کامیاب اور باصلاحیت ہوتا ہے ۔مثبت سوچ کی وجہ سے ہمارے ہر معاملات صحیح طریقے سے ہوتے ہیں ۔زندگی پر رونق ہو جاتی ہے انسان کی خوشی اور اطمینان میں بھی صاف ہوتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہماری مثبت سوچ سے نتائج ملیں تو کچھ
داخلی کام ضروری ہیں ۔
آپ کو جو سب سے پہلا کام کرنا ہے مجھے کہ آپ اپنی زندگی کے بارے میں ہمیشہ مثبت رہیں یعنی آپ جو کام کر رہے ہیں اب اس میں یقین رکھیں کہ آپ کامیاب ہوں گے چائے آپ کے کامیاب ہونے کے چانسز نہ بھی ہوں۔آپ کے ارد گرد جو بھی لوگ ہوتے ہیں وہ آپ کے ذہنی موڈ کو اختیار کرتے ہیں اور اس کی مناسبت سے متاثر ہوتے ہیں ۔ہمیشہ یہ بات سوچیں کہ آپ خوش ہیں ،آپ کی صحت اچھی ہے بار بار یہ سوچیں کہ آپ کامیاب ہوں گے اور لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں اور وہ آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں ۔
آپ بار بار تکرار کریں اس سے بہتر ہے کہ آپ کوئی مثبت سوچ سوچتے رہے ۔ایک طرف تو آپ اپنے ذہن میں یہ سوچ لیں کہ ہر چیز ٹھیک ہو جائے گی اور دوسری طرف آپ ناکامی کے بارے میں خوفزدہ ہوتے رہیں اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے اندر تبدیلی چاہتے ہی نہیں ہیں ۔کیا واقعی آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی سوچ کے انداز بدلیں؟کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ذہن مضبوط ہو جو ہر وقت آپ کو کامیابی کی راہ دکھائے اور وہ لوگوں پر بھی اثر انداز ہو تم میں یہاں چند اقدامات تجویز کر رہا ہوں جن سے آپ کو مثبت سوچ کی طاقت حاصل کرنے میں مدد ملے گی :
1۔کوشش کریں اب جو کچھ بول رہے ہیں اب کے ہر انداز میں مثبت پہلو چھپا ہو ۔یعنی آپ ایسے الفاظ استعمال کریں جس سے آپ کا یقین اور بڑھ جائے مثلا ‘میں کر سکتا ہوں ‘،’میں اس کے قابل ہوں’،میں کر لوں گا ‘،یہ کام صرف میں ہی کر سکتا ہوں،یہ کم تو کیا جا سکتا ہے وغیرہ وغیرہ ۔
2۔کوشش کریں کہ جو منفی خیالات ہوں ان پر توجہ نہ دیں۔جو بھی ذہن میں منفی سوال آئے بس یہ کہہ دیں “میں نہیں جانتا”،ہو سکے تو انہیں منفی خیالات کو تعمیری اور اچھے خیالات میں بدل دیں۔
3۔کبھی بھی کسی کے سامنے مایوسی اور ناکامی کی باتیں نہ کریں ایسی باتیں ہرگز نہ کریں جو ان کے ذہنوں میں ناکامی اور رسوائی ڈال دے ۔
4۔آپ کے ذہن میں کوئی بھی منصوبہ ہو یہ کوئی خاص منزل ہو تو سب سے پہلا کام یہ کریں اس منزل یا منصوبے کامیابی کا نقشہ اپنے ذہن میں بنا لیں ،اور پھر اس نقشے کے مطابق آپ اسی کام میں آپ نے پوری جان لگا دی اور آپ آخری حد تک محنت کریں تو یقینا اس کے جو نتائج نکلیں گے آپ کو حیران کر دیں گے ۔
5۔کوشش کریں ایسے کتابوں کا مطالعہ کریں بلکہ پر زندگی کا حصہ بنا لیں جو آپ میں مثبت سوچ ابھاریں اور جن کے مطالعے سے آپ کے اندر جوش ولولہ آ جائے ۔
6۔ایسے تمام لوگوں کی صحبت اختیار کر لیں جن کی باتیں سن کر آپ میں امید کی شمع روشن ہو ۔
7۔کوشش کریں اگر آپ بیٹھے ہیں تو سیدھا بیٹھیں اور اگر کل بھی رہے ہیں تو اپنی پیٹھ سیدھی رکھیں اس سے آپ کے اندر خود اعتمادی اور مضبوطی پیدا ہوگی ۔کوشش کریں کہ جسمانی ورزش کرتے رہیں اس آپ کا خون گردش میں رہے گا آپ کا دماغ ہر وقت چوکنا رہے گا ۔
8۔ہمیشہ یہ کوشش کریں جب میں ایک نیا سورج طلوع ہو تو اللہ کے حضور شکر گزاری کے ساتھ مسکرانے کی جرات کریں ۔
9۔اگر کہیں اندھیرا ہو جاتا ہے تو دیا جلانے والوں میں آپ سب سے پہلے کوشش کریں ۔
10۔اگر آپ کہیں کسی کی حق تلفی ہوتا دیکھیں تم مذمت کرنے میں پہل کریں ۔
11۔اگر کوئی کام مشکل لگے تو کوشش کریں کہ ہر صورت حال میں حل کریں۔
12۔جو بھی آپ کو تکلیف پہنچاے کوشش کریں اس سے سب سے زیادہ محبت کریں۔