Skip to content

آن لاٸن ارننگ کیسے ممکن ہے

آن لاٸن ارننگ کیسے ممکن ہے

ہمارے ملک پاکستان میں بے روزگاروں کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ ہمارے ملک کے نوجوان روزگار نہ ہونے سبب لوٹ مار اور چوری چکاری جیسے حرام کام کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان کی کل آبادی پونے اکیس کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔ جن میں سے 66 لاکھ 50 ہزار افراد کو 21_2020 میں کرونا واٸرس جیسے موذی مرض نے بے روزگار کردیا۔

پاکستان کی زیادہ تر آبادی زراعت کے شعبے سے منسلک ہے۔ شاید اسی سبب زراعت کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے۔ پاکستان کی زیادہ تر آبادی گاٶں میں رہتی ہے اور وہ کھیتی باڑی کر کے اپنی گزر بسر کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو خوراک مہیا کرتے ہیں۔

چونکہ آج کل انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کا دور ہے ۔ جسکی وجہ سے کافی سارے لوگ آن لاٸن کاروبار کرتے ہیں۔ جن میں ” فری لانسنگ “ یعنی کہ ڈجیٹل مزدوری سب سے مقبول ہے۔ اسکے علاوہ فاٸوررایپ بھی متعارف کرواٸ گٸ ہے جس میں کافی کیٹاگریز ہیں ۔ اس ایپ کی خاصیت یہ ہے کہ بیرون ملک کے سے بھی ڈالر کماۓ جاسکتے ہیں۔ جس کیلۓ اس ایپ کو پورے طریقے سے جاننا بہت اہم ہے۔

دوسرا طریقہ یوٹیوب ہے۔ اس اہپ سے آج کل کا بچہ بچہ واقف ہے۔ دنیا بھر میں یوٹیوب سے لوگ ویڈیوز بناکر لاکھوں کمارہے ہیں۔ اگر تو آپکے پاس کوٸ ہنر ہے جیسے کہ خواتین اگر اچھا کھانا بنا سکتی ہیں تو وہ اسکی ویڈیوز بناکر اپنے یوٹیوب چینل پر ڈالیں۔ یا اگر کوٸ اچھا میک اپ کرلیتی ہے تو وہ بھی اپنے ہنر کو استعمال کرکے بہتر آمدنی گھر بیٹھے کماسکتی ہیں۔ اگر کوٸ ٹیچر ہو ، اسکن اسپیشلیسٹ ہو، درزی ہو ، خواہ کسی بھی شعبے سے منسلک ہو، یوٹیوب کے ذریعے آن لاٸن کماسکتے ہیں۔ اور اس میں کامیاب ہونے کیلۓ آپکا محنت ہونا بہت زیادہ ضروری ہے۔

فیس بک دنیا کی سب سے مشہور ومقبول ایپ ہے۔ جو کہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپس میں سے ایک ہے۔ آپ اس کے ذریعے بھی پیسے کما سکتے ہیں۔ فیس بک پر صرف پاکستان میں ہی نہیں ، دنیا بھر میں لوگ کاروبار کرتے ہیں۔ اس کے کافی ذراٸع ہیں۔ جیسے کہ اگر آپ دکاندار ہیں تو اپنی چیزوں کی تصاویر لے کر مختلف فیس بک کے گروپس میں شیٸر کردیں۔ اسکا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ فیس بک پر پیج بناکر چیزوں کے نام اور انکی قیمت لکھ کر لگادیں۔ وہیں سے لوگ چیزیں دیکھ کر آپ کو اپنا آرڈر دیں گے۔ اور اگر آپ کے فیس بک پیج کے لاٸکس زیادہ ہوۓ تو اسکے پیسے الگ ملینگے۔

واٹس ایپ پر بھی چیزوں کی فہرست انکی قیمت کے ساتھ لگاکر کمایا جاسکتا ہے۔ اسکے لیۓ کوٸ بہت بڑاکاروبار ہونا لازمی نہیں۔ تھوڑی سی انویسٹمینٹ کرکے اور پھر ان چیزوں پہ مناسب منافع رکھ کر بیچ سکتے ہیں۔
فیس بک پہ کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ اس پر ہر قسم کا چھوٹا یا بڑا کاروبار کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *