کیا آپ کو پتہ ہے کہ صبح سویرے نہار منہ ایک چمچ زیتون کا تیل پینے سے کیا ہوتا ہے۔حقیقت یہاں جانیئے!

In خوبصورتی اور جلد
January 13, 2021

قدرتی طور پرزیتون کے پودے کو یہ شرف حاصل ہے کہ اس کا ذکر مقدس کتابقران میں بھی موجود ہے زمانہ قدیم سے ہی اس کا استعمال لوگ کرتے آرہے ہیں لیکن زیادہ تر لوگ اس کوحسن و صحت کے مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اب تحقیق کے سبب ہر نئے روز زیتون کے نئے نئے فائدے لوگو ں کو مل رہے ہیں۔اور اسی وجہ سے زیتون کی ڈیمانڈ بھی بڑ رہی ہے۔مہنگا ضرور ہے مگر صحت سے نہیں۔کہے ہے نہ کہ صحت ہے تو سب ہے ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کچھ نئے انکشافات ہوئے جس کے مطابق صبح نہار منہ ایک چمچ زیتون کا تیل پی لے تو جسم میں کیا فوائد آتے ہیں اسی فوائد کے بارے میں آج آپکو پتہ چل جائےگا۔

جلد کو خوبصورت اور نرم بنانا۔
زیتون کا تیل واحد وہ قسم تیل ہے جو ہمیشہ سے میک اپ کی اشیا کا لازمی جز رہا ہ اور میک اپ اجکل مرد حضرات بھی کرتے ہیں اگر میک اپ نہیں بھی کرتے تو کون نہیں چاہتا کہ وہ اچھا لگے۔اب چونکہ زیتون کے تیل کے استعمال سےجلد پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگر صرف ایک چمچ نہار منہ زیتون کے تیل کے استعمال سے جلد پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تو ذرا سوچھے کہ اور کتنے فوائد ہونگے ۔ایک تو اس سے جھریوں کا خاتمہ بھی ہوتا ہے او ہمارے جلد پر موجود داغ اور نشان جس سے ہم پریشان ہے اور لوگوں میں ہمیں شرمنگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ایسے کئ داغ اور نشان زیتون کے تیل کی مدد سے صاف ہو جاتے ہیں جلد پر موجود کسی بھی قسم کے انفیکشن یا سوجن کے خاتمے میں بھی زیتون کا نہائت اہم کردار ہے۔

وزن کم کرنے کے لئے کیا کیا جائے۔زیتون کے تیل کا استعمال
اجکل ٹیکنالوجی کا دور ہےایک جدید تحقیقات کے مطابق وہ تمام غذائيں جن کو بنانے میں زیتون کا تیل استعمال ہوا ہے۔ہمارےجسم پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور صبح نہار منہ ایک چمچ زیتون کا تیل پینے سے ہمارےجسم کے وزن میں کافی حد تک کمی آسکتی ہے۔زیادہ تر افراد پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق وہ افراد جنہوں نے زیادہ تر اپنے کھانے میں زيتون کے تیل کا استعمال کیا ان کا وزن دوسرے افراد کے مقابلے میں کم پایا گیا۔اسکے علاوہ زیتون کا تیل دماغ کو تازہ دم رکھتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوظ رکھتا ہے۔جس سے ہم ہر وقت چست رہینگے اور روزمرہ کے کام دلچسپی کے ساتھ کرینگے۔

/ Published posts: 20

سلام میں ہشام یہاں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔میں یہاں روزانہ کی بنیاد پر اہم آرٹیکل لکھونگا۔جو کہ آپ کے انتہائی کام آیئنگے۔شکریہ

Facebook