ماں کی گستاخی کرنے والے کو زمین نگل گئی،
ماں کی گستاخی کرنے والے کو زمین نگل گئی،
ایک گاؤں میں ایک کسان رہتا تھا۔ اس کسان کے گھر میں اس کی ماں اور بیوی کے درمیان ہمیشہ جگڑا رہتا تھا۔ کسان کی بیوی ہر روز روٹھ کر مایکے چلی جاتی تھی۔ تو کسان منت کرکے منا سمجھا کر واپس لیکر آتا تھا۔ ایک دن کسان کی بیوی نے کسان سے کہے دیا کہ اس گھر میں یا تو تمہاری ماں رہے گی یا تو میں رہوں گی۔ کسان اپنی بیوی سے بہت پیار کرتا تھا تو اس بیواقوف کسان نے دل ہی دل میں سوچ لیا کہ روز روز کے جھگڑوں سے بہتر ہے۔ کہ میں ماں کو ہی راستے سے ہٹا دیتا ہوں۔ پھر ایک دن کسان گنے کاٹنے کے بہانے سے اپنی ماں کو اپنے گنے کے کھیت میں لے گیا۔ کسان نے گنے کاٹنے شروع کردیئے جیسے ہی کسان کی ماں پیچھے مڑی تو کسان نے موقع پاکر اپنی ماں کو کلہاڑی مارنی ہی چاہی کہ یکدم زمین نے کسان کے پاؤں پکڑ کر کھینچنا شروع کر دیا۔ کلہاڑی کسان کے ہاتھ سے چھوٹ کر دور جا گری۔ ماں یہ سب کچھ دیکھ کر ڈر گئی اور گاؤں کی طرف بھاگ گئی۔ زمین کسان کو آہستہ آہستہ نگل رہی تھی کسان بہت چلایا اپنی ماں سے معافی مانگنی شروع کردی لیکن کسان کی ماں بہت دور جا چکی تھی۔ کافی دیر کے بعد لوگ وہاں پہنچے تو لوگوں نے دیکھا کہ زمین نے کسان کو چھاتی تک نگل لیا تھا۔ لوگوں نے کسان کو باہر نکالنے کی بہت کوشش کی بڑے بڑے پہلوانوں کو بلوایا گیا لیکن پہلوان بھی کچھ نہیں کر پائے۔ آخر کار زمین نے کسان کو پورا نگل لیا اور یوں وہ بیواقوف کسان زمین کے اندر سماگیا۔
تو دوستوں اس واقعہ سے ہمیں یہ سبق ملا کہ ماں کے گستاخ کو دنیا و آخرت دونوں میں سزا ملتی ہے۔