ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گاؤں میں ایک شخص رھتا تھا اس کا نام عبدراحمن تھا۔ اس کے تین بیٹے تھے اور ماشاءاللہ تینوں ہی اپنے والدین کے بہت فرمابردار تھے۔ اور اپنے والدین کی ہر بات کو مانتے تھے ۔ تینوں ہی اپنے والدین سے بہت محبت کرتے تھے اور عبدراحمن بھی اپنے بچوں سے بہت محبت کرتا تھا۔ایک مرتبہ عبدراحمن نے اپنے تینوں بچوں کو اپنے پاس بلایا اور ان تینوں بیٹوں کو ایک ایک سیب دے دیا اور ان تینوں سے کہا کہ اس سیب کو ایسی جگہ جا کر کھاؤ جہاں آپ تینوں کو کوئی نہ دیکھ سکے۔ جیسا میں کہہ رہا ہوں ویسا کرنے میں جو کامیاب ہو گیا اسے میں انعام دوں گا۔ تینوں بیٹوں نے اپنے والد صاحب سے دعائیں لی ان سے خدا حافظ کہا اور گھر سے باہر نکل گئے۔ دوسرے دن عبدراحمن نے پھر اپنے بیٹوں کو کو بلایا اور باری بار ی تینوں بیٹوں سے پوچھا ۔
عبدراحمن نے سب سے پہلے اپنے بڑے بیٹے عبداللہ کو بلایا اور اس سے پوچھا۔ کہ کیا تم اس کو ایسی جگہ کھانے میں کامیاب ہو گئے ہو جس جگہ تم کو کوئی نہ دیکھ رھا ھو اور تم اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے ہو۔ عبداللہ نے محبت بھری نگاہوں سے اپنے والد صاحب کی طرف دیکھا اور بڑے احترام سے جواب دیا الحمدللہ آبا جان میں نے آپ کی ہدایات کے مطابق وہ سیب ایک پیڑ کے پیچھے چھپ کر کھایا اور مجھے کوئی نہیں دیکھ رھا تھا۔ عبدراحمن نے اپنے بڑے بیٹے عبداللہ کی بات کو غور سننے کے بعد اپنے دوسرے بیٹے سے پوچھا جس کا نام یوسف تھا۔ تم بتاؤ یوسف تم نے یہ کام کیسے سرانجام دیا ۔ یوسف نے اپنی نگاہیں نیچے کی اور بڑے احترام سے اپنے والد صاحب کی بات کا جواب دیا اور کہا میرے پیارے ابا جان میں نے آپ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میں وہ سیب کمرے میں بند ھو کر کنٹی لگا کر اور بلکل اندھیرے میں کھایا ۔
اور میرے پیارے ابا جان مجھے پورا یقین ہے کہ اس جگہ پر مجھے سیب کھاتے ھوے کسی نے نہیں دیکھا ۔ عبدراحمن نے اپنے دوسرے بیٹے کی بات بھی غور سے سننے کے بعد اپنے تیسرے بیٹے کو بلایا جس کا نام سلیم تھا ۔
عبدراحمن نے اپنے تیسرے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم بتاؤ کہ تم نے سیب کو کیسے کھایا سلیم نے اپنے والد صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیارے آبا جان گزارش یہ ہے کہ میں نے کتاب اسمائے حسنیٰ میں پڑھا ھے کہ ۔۔۔۔ اللہ کا ایک نام ھے البصیر۔۔۔۔ جس کا مطلب ہے کہ ہر ایک کو ہر حال میں دیکھنے والہ۔ ۔۔۔ میں نے بہت ادھر آدھر دیکھا اور بہت سوچا اور تلاش کیا لیکن اس جہان فانی میں مجھے کوئی ایسی جگہ نہیں ملی جہاں میرا رب العالمین موجود نہ ہو اور مجھے نہ دیکھ رھا ھو ؟ ۔۔ اللہ تو ہر جگہ موجود ہے کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں میرا رب موجود نہ ھو ۔۔
مجھے نہیں لگا کہ کوئی جگہ اللہ کی موجودگی سے خالی ھے جس کی وجہ سے میں یہ سیب نہیں کھا سکا۔ عبدراحمن اپنے دو بیٹوں کی باتیں پہلے سن چکا تھا جب اس نے اپنے تیسرے
بیٹے کی بات سنی تو اس کی آنکھوں میں آنسوں آگئے اور عبدراحمن اپنے چھوٹے بیٹے کی عقلمندی پر بہت خوش ھوا اور اس کو انعام دیا ۔ پھر عبدراحمن نے اپنے بیٹوں سے کہا
میرے پیارے بیٹوں ۔۔
بے شک اللہُ تعالیٰ ہم سب کو ہر وقت ہر جگہ دیکھ رھا ھے۔ہماری باتوں کو سنتا ہے اور جو خیالات ہمارے دل میں آتے ہیں ان کو بھی جانتا ہے ۔ اللہ کی نافرمانیوں سے بچو ۔اور اللہ کے سارے احکامات پر عمل بھی کرو تاکہ اللہ تعالی تم سے راضی ھو اور تمہیں دنیا میں راحت و سکون اور اطمینان عطا کرے۔ اور مرنے کے بعد ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جنت میں داخل کرے جہاں انسان جو چاھے گا وہ ملے گا ۔انسان کے دل میں جو چاہت ھو گی وہ پوری ھو جائے گی ۔جنت میں نیک لوگوں کے مزے ہی مزے ھوں گے۔
Sunday 6th October 2024 1:31 pm