جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے!

In ادب
January 12, 2021

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،
جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،

ایک روز ایک شکاری شکار کرنے کے لئے جنگل میں گیا۔ اور جاکر ایک گھنے درخت کے پاس بیٹھ گیا۔ تو دور سے ایک باز آکر اسی گھنے درخت پر بیٹھ گیا باز بھی بھوکا تھا اور شکار ڈھونڈنے آیا تھا۔ ہوا یوں کہ اتفاق سے ایک جنگلی فاختہ اسی گھنے درخت پر ایک گھونسلے میں بیٹھی ہوئی تھی۔ جب اس نے اپنے دونوں دشمنوں کو دیکھا تو بہت گھبرائی اور دل ہی دل میں کہنے لگی۔ آج تو میں نہیں بچ سکتی میرا آخری دن آگیا ہے۔ فاختہ یہی سوچ رہی تھی کہ اچانک اس شکاری نے تیر کمان پر رکھا فاختہ کا شکار کرنے کے لئے نشانہ بانا رہا تھا۔ اور دوسری طرف باز اسی انتظار میں تھا۔ کہ جیسے ہی فاختہ اڑے اور میں اس کا شکار کرلوں۔ فاختہ موجودہ صورتحال دیکھنے کے بعد بہت ڈرگئی۔ اور کہا یااللہ آج تو میرا بچنا ناممکن ہے اگر میں اسے ہی اسی درخت پر بیٹھی رہی تو تیر لگنے سے ہلاک ہو جاؤں گی۔ اور اگر اڑنے کی کوشش کروں گی تو باز میرا شکار کر لے گا۔ میں تو موت کے منہ میں پھنس چکی ہوں۔ بس پھر کیا تھا تیر چلنے ہی والا تھا کوئی بھی ترکیب کام نہیں کر رہی تھی۔ لیکن اللہ تعالی کی قدرت دیکھو تو جب کسی کو بچانا چہتا ہے تو کیسا سبب بناتا ہے۔ جیسے ہی شکاری تیر چھوڑ رہا تھا تو اچانک ایک سفید سانپ نے اس شکاری کے پاؤں میں کاٹ لیا۔ گھبراٹ میں شکاری کا نشانہ چوکا اور سیدھا تیر جاکر باز کو لگا۔ اور یوں وہ شکاری اور باز موت کے گھاٹ اتر گئے۔ اور وہ جنگلی فاختہ اپنی جگہ پر ہی بیٹھی رہی۔ جو فاختہ کا شکار کرنے آے تھے وہ خد موت کا شکار ہوگئے۔ اس لئے کہتے ہیں نہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔

/ Published posts: 12

اللہ تعالی ہی بہترین رزق دینے والا ہے