2021 تیری زندگی بدلنے کا سال
السلام علیکم!
یہ آرٹیکل ان لوگوں کے لیۓ جو زندگی میں سچ میں کچھ بڑا کرنا چاہتے ہیں۔
دوستوں! کسی نے کیا خوب کہا تھا کہ”سال تو بدل گیا لیکن کیا فائدہ ایسے بدلنے کا اگر تو نے خود کو نہ بدلا۔کتنی عجیب بات ہے نہ کہ نئےسال آنے سے دس دن پہلے ہی لوگوں نے نیا سال منانے کی پلینگ شروع کر دی تھی۔لیکن افسوس کہ اپنی زندگی کی پلینگ کسی نے نہیں کی۔
کسی نے اس نئے سال کو بیسٹ سال بنانے کے بارے نہیں سوچا۔ دوست چل تجھے اس سال کی اہمیت کے بارے بتاتا ہوں۔۔”
ایک سال میں کتنے دن ہوتے ہیں؟ 365 دن۔
ایک سال مین کتنے گھنٹے ہوتے ہیں؟ 8,760 گھنٹے۔
اور کتنے منٹس ہوتے ہیں ؟ 5,25600 منٹ۔
اور کتنے سیکنڈز ہوتے ہیں؟ 3,15,36000 سیکنڈ۔
اب آپ بولو گے یہ تو سب کو پتا ہے۔ لیکن دوست تجھے شاید یہ نہیں پتا کہ 3,15,36000 سیکنڈ کی قیمت کتنی ہے۔ تین کڑور سیکنڈ کو چھوڑو بس یہ بتا دو کہ ایک سیکنڈ کی قیمت کتنی ہے؟
چلو میں بتاتا ہو آج! اگر تم ایک سیکنڈ کا کڑوروا حصہ بھی واپس پانا چاہونا تو تم اسے اپنی جان دے کر بھی واپس نہیں پاسکتے۔لیکن دوست یہی سیکنڈ،یہی گھنٹے، سال ، ہمیں مفت میں ملتے ہے لیکن افسوس کہ ہم ان کی قدر نہیں کرتے۔اور اس وقت کو ضائع کر دیتے ہیں۔
لوگ نئے سال آنے پر نئے پلینگ بناتے ہیں۔ نئے گولز بناتے ہیں۔ نئے ٹارگٹس بناتے ہیں۔ مگر چند لوگ ہی اپنے گولز کو پورا کر پاتے ہیں۔ صرف ٪2 لوگ ہی اپنے سال کو بہترین سال بنا پاتے ہیں۔اور جب ان لوگوں سے پوچھا گیا کہ آپ کیسے بیسٹ ایئر بنا پاتے ہیں؟ تو انہوں نے بڑے کمال کا جواب دیاکہ “جب آپ کو اپنے وقت کو ضائ کرنے سے ڈر لگنے لگ جاۓ گا نہ تو تب آپ اپنے سال کو بہترین سال بنا سکیں گے۔
اور یہ بات سچ ہے دوست! جب آپ کو اپنے ایک ایک منٹ کی فکر ہو گی، تب آپ اپنے سال کو بہترین سال بنا سکیں گے۔ سب سے پہلے اپنی منزل چنو اور اس تک پہنچنے کی کوشش کرتے رہو۔ کبھی ہمت مت ہارنا۔ اپنے کام کو ادھورا مت چھوڑنا۔اس سال اپنی زندگی بدل کر دیکھانا دوست۔ آج نہیں تو کل پر چھوڑا تو کبھی کچھ نہیں کر پاؤ گے ۔ بدل ڈالو اپنی زندگی اسی سال اور اس کو بہترین سال بنا لو اپنے لیۓ دوست۔