نمبر1۔ نام : نجاشی اصحم :: ملک : حبشہ
پیغام کا متن
اے اہل کتاب ( یہود و نصاریٰ ) ایسی بات کی طرف آئیں جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ھے وہ یہ کہ ہم آللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھرائیں اور اس کے علاوہ کسی کو اپنا رب نہ بنائیں اگر تم نے یہ دعوت قبول نہ کی تو تم پر اپنی قوم کا گناہ ھے۔
نتیجہ
نجاشی نے حضرت محمد کے خط کو چوما، آنکھوں سے لگایا اور وہاں موجود حضرت جعفر بن ابی طالب کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا۔ حضرت محمد نے 9ہجری میں نجاشی کی نماز جنازہ بھی ادا کی۔
نمبر2۔ نام : قیصر :: ملک : روم
پیغام کا متن
اللہ تعالیٰ وحدہ لا شریک ہے، صرف اسی کو اپنا رب مانو کسی کو اس کا شریک نہ ٹھراؤ۔
نتیجہ
خط پا کر قیصر نے وہاں موجود عرب کے کسی شخص سے ملنے کے خواہش ظاپر کی۔ابو سفیان سے مل کر قیصر نے حضرت محمد کے متعلق چند سوالات کیے ۔ دشمنی کے باوجود ابو سفیان نے سچ سچ جواب دیے جس سے قیصر اسلام قبول کرنے پر ماہل ہو۔
نمبر3۔ نام : خُسرو پرویز :: ملک : ایران
پیغام کا متن
اللہ رب العالمین وحدہ لاشریف ہے اسی کے اختیار میں ساری خدائ ہے صرف اس کی بندگی کرو اور اسی کے آگے جھکو۔
نتیجہ
خط مین سب سے اُوپر حضرت محمد کا نام دیکھ کار خُسرو اپے سے باہر ھو گیا اور گستاخی کرتے ھوئے کط کو پھاڑ دیا،ھضرت عبداللہ بن خضافہ نے جو خط لے کر گئے تھے واپس آ کر حضرت محمد کو سب کچھ بتا دیا،تو آپ نے فرمایا اللہ تعالٰی اس کے ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کا دے گا،اور پھر وہی پوا۔خُسرو پرویز کے بیتے شیرویہ نے اسے قتل کر دیااور کود تخت پر بیٹھ گیا۔
نمبر4۔ نام : مقوقس :: ملک : مصر پیغام کا متن
پیغام کا متن
سلام اس پر جو راہ حق پر چلے ۔ اسلام قبول کر لو سلامت رہو گے ۔
نتیجہ
مقوقس نے حضرت محمد کے قاصد حضرت حاطب بن ابی بلتعہ اور خط کا احترام کیا آپ کی خدمت میں تحفے بھیجے لیکن اسلام قبول نہیں کیا ۔
نمبر5۔ نام : ہوذہ بن علی :: ملک : یمامہ
پیغام کا متن
سلام ہو اس پر جو ہدایت کی پیروی کرے ۔میری حکومت وہاں تک پہنچ کر رہے گی جہاں تک سواری کے اونٹ اور گھوڑے پہنچ سکتے ہیں
نتیجہ
حضرت سلیط بن عمر و عامری یہ خط لے کر یمامہ گئے ہوذہ بن علی کو ایمان کی سعادت نصیب نہیں ہوئی۔