جو بھی چاہو گے مل جائے گا صرف یہ سات بار پڑ ھ لو

In اسلام
July 18, 2021
جو بھی چاہو گے مل جائے گا صرف یہ سات بار پڑ ھ لو

آج ہم آپ کو ایک ایسا وظیفہ بتانےجا رہے ہیں جو کہ بہت ہی زیادہ مجرب اور آزمودہ ہے -اور اس وظیفے کو بہت ہی زیادہ آزما یا گیا ہے -وظائف کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کسی بھی وظیفے کا مقصد محض انسان کی بھلائی اور بہتری کے سوا کچھ نہیں- اس میں کہیں نہ کہیں انسان کی بھلائی اور آسودگی ہی چھپی ہوئی ہوتی ہے کیو نکہ اللہ پاک اپنے بندے کے حق میں ہمیشہ اچھا ہی سوچتا ہے- یہ تو انسان ہی ہے جو بیو قوف ہے اور مصیبتوں کو خود پر لادے رکھتا ہے-

انسان اپنے بارے میں سوچتا ہی نہیں ہے کہ میں کیا کر رہا ہوں اور کیوں کر رہا ہوں؟ غور کرنے کی بجائے انسان مزید گناہوں میں مبتلا رہتا ہے۔اور اللہ کی بارگاہ میں مزید مجرم بنا کھڑا رہتاہے۔ ہر انسان کی کوئی نہ کوئی حاجت ضرور ہوتی ہے- جنہیں وہ پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کئی جتن کرتا ہے پوری زندگی خود کو مشقت میں ڈالے رکھتا ہے-اور آخر کار ہار کر بیٹھ جاتا ہے- یہاں ایک بات قابل غور ہے کہ انسان اپنی زندگی میں بہت سی حاجات رکھتا ہے مگر ضروری نہیں کہ وہ ساری حاجات پوری بھی ہوں کچھ حاجات ایسی ہوتی ہیں جو کہ ادھوری رہ جاتی ہیں- انسان ان حاجات کو کبھی پورا ہی نہیں کر پا تا – آج کے اس وظیفہ کی برکت سے آپ کی تمام جائز حاجات انشاء اللہ پوری ہو جائیں گی-

یہ ایک بہت ہی مجرب اور پاک وظیفہ ہے۔جس کے کرنے سے انسان کو کئی قسم کے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ عمل یہ ہے کہ آپ نے روزانہ کسی بھی وقت یہ عمل کم از کم گیارہ دن تک کر نا ہے

کسی بھی وقت اول و آخر تین تین مرتبہ درودِ پاک پڑ ھنا ہے اور درمیان میں آپ نے سات مرتبہ ،صرف سات مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھنی ہے۔ قرآنِ پاک کی پہلی سورۃ جو کہ سورۃ فاتحہ ہے-یہ ایک ایسا وظیفہ ہے کہ جس کے ان گنت فوائد ہیں- دن ختم ہو جا ئیں گے راتیں ختم ہو جائیں گی مگر اس کے فوائد ختم نہیں ہوں گے۔
/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram