Skip to content

پی سی بی سی ای او وسیم خان نے آئندہ دو برس کو اہم قرار دے دیا ۔۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او)وسیم خان نے آئندہ دو برس کو بہت اہم قرار دیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں وسیم خان نے کہا کہ پاکستان نے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کے لیے بہت انتظار کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگلے دو سال پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں ۔ پی سی بی سی ای او نے یہ بھی کہا کہ جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے 2007 کے بعد یعنی 14 سال بعد جنوری فروری 2021 میں پاکستان کا مکمل دورہ کرنا ہے جس میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں اسی طرح نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ستمبر اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جانے ہیں اور اس کے بعد اکتوبر میں انگلینڈ کی ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے پاکستان تشریف لائے گی اور پھر دسمبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گیاسی طرح2022 کا سال بھی پاکستانی کرکٹ کے لئے بہت خوشگوارسال ہونے جا رہا ہے جس میں فروری مارچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کا مکمل دورہ کرے گی جس میں دو ٹیسٹ تین ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے اور آسٹریلیا کی ٹیم چوبیس سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گیاسی طرح اکتوبر 2022 میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے اسی طرح نومبر 2022 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اس کے بعد دسمبر 2022 میں انگلینڈ کی ٹیم دوبارہ تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان تشریف لائے گی تو اس طرح آئندہ دو برس پاکستانی کرکٹ اور پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بہت اہم ہونے جا رہے ہیںاور ستمبر 2022 میں پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا اسی طرح اکتوبر 2022 میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے اسی طرح نومبر 2022 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گیاور اس میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے اس کے بعد دسمبر 2022 میں انگلینڈ کی ٹیم دوبارہ تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان تشریف لائے گی تو اس طرح آئندہ دو برس پاکستانی کرکٹ اور پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بہت اہم ہونے جا رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *