بہرہ مینڈک

In تعلیم
January 10, 2021

ایک مینڈک کھائی میں گر گیا، اس میں اور مینڈک بھی موجود تھے۔ اس نے باہر جانے کے لیے کئی چھلانگیں لگائیں مگر وہ کامیاب نا ہوسکا۔ دوسرے مینڈک اس کو دیکھ ہر ہنسنے لگے اور اس کا مزاق اڑانے لگے کہ تو نہیں اوپر پہنچ سکتا۔ مگر انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ مینڈک بہرہ ہے۔ اس بہرے مینڈک نے کوشش جاری رکھی۔ کرتے کرتے وہ کامیاب ہوگیا اور چھلانگ مار کر اوپر پہنچا۔ اگر وہ بہرہ نا ہوتا اور دوسرے مینڈکوں کی آواز کو سن سکتا تو وہ کبھی اوپر نا پہنچ پاتا۔ لیکن وہ بہرہ تھا اس نے کسی اور مینڈک کی بات نہیں سنی اور چھلانگ لگا کر اوپر پہنچ گیا۔ زندگی بھی ایسی ہی ہے۔ زندگی کے کسی موڑ پر اگر آپ رک کر لوگوں کی باتیں سننے لگ گئے تو آپ کامیاب نہیں ہوسکتے۔

آپ نے بہرے مینڈک کی طرح ان کی باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دینی ہے۔ لوگ چاہے جتنا آپ کو روکیں، آپ نے اپنی کوشش جاری رکھنی ہے۔ کامیابی آپ کا مقدر بنے گی اگر آپ اللہ پر یقین اور مستقل مزاجی سے کام کریں گے۔ میں ایسے بہت سارے لوگوں کو جانتا ہوں جنہوں نے لوگوں کو باتوں کا اثر کبھی نہیں لیا اور آج وہ کامیاب ہیں۔ پچھلے دنوں ایک آدمی کا انٹرویو کیا جو کہ بیس سال پہلے شوگر مل میں مزدوری کرتا تھا۔ اور آج اس کے پاس پانچ سو ایکڑ زرعی زمین کے علاوہ ٹرانسپورٹ کمپنی بھی ہے۔ یہ سب کیسے ممکن ہوا؟ اس آدمی نے بتایا کہ جب وہ مزدوری کرتا تھا تو لوگ اسے روکتے کہ کوئی اور کاروبار کر لے مگر اس نے وہیں سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔

اس نے پہلے تھوڑے سے پیسے اکھٹے کیے اور ٹرانسپورٹ میں انوسٹ کیے۔ اسی طرح پانچ سال بعد وہ بہت آگے نکل چکا تھا۔ اس نے زمین لی اور اپنی ٹرانسپورٹ کمپنی کا افتتاح کیا۔ تب تک وہ ایک کامیاب انسان بن چکا تھا اور اب اس کے پاس سینکٹروں لوگ کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی اور بزنس مین ہیں جو زیرہ سے شروع ہوئے تھے مگر آج ان کے نام کی کمپنیاں ہیں۔ یہ سب محنت کا ثمر ہے۔ جب کوئی بزنس آپ شروع کرتے ہیں تو لوگ اس میں بہت باتیں کرتے ہیں۔ مگر آپ نے یہ باتیں سنی ان سنی کر دینی ہیں کیونکہ لوگوں کی تو عادت ہی باتیں کرنا ہے۔ آپ نے ایک بار جس چیز کا ارادہ کر لیا اس کو حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

اپنے ارادہ کو مضبوط بنائے اور مستقل مزاجی سے کام لیں۔ کامیابی اچانک آپ کا دروازہ نہیں کھٹکائے گی۔ بلکہ اس کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے جو آپ کی محنت پر منحصر ہے۔ دعا کرتے رہیں اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کریں۔ اللہ پاک نے چاہا تو آپ کی ہر مشکل آسان ہو جائے گی۔ دنیا کتنا بھی کچھ کہے مگر آپ نے بہرہ مینڈک بن جانا ہے جو کسی کی نہیں سنتا مگر اپنی کوشش کرتا ہے۔

/ Published posts: 35

I’m a student, researcher & a writer. I started writing articles 2 years ago. I’m 19 years old and always try to work for the betterment of country.

Facebook