پی ڈی ایم نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی،وزیراعظم عمران خان
پی ڈی ایم نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی،وزیراعظم عمران خان.پیر کو ملتان میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی طرف پلٹتے ہوئے. عمران خان نے کہا . کہ یہ ‘بد عنوان’ رہنما کرونا کی اس بدترین لہر کے دوران حکومت کے خلاف ریلیاں صرف اس لئے نکال رہے ہیں .تاکہ وہ اپنی ناجائز دولت کو بچا سکیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا. کہ پی ڈی ایم قائدین کرونا کے اس دوسری لہر کو روکنے کے لیے. جو ایس او پیز جاری کی گئی ہیں .ان کو مکمل طور پر توڑ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ملک کی حالت اور بھی بری ہوتی جا رہی ہے۔
کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے .اور یہ لوگ ان جلسوں کے ذریعے کرونا کے پھیلاؤ کو مزید تیز کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے بابر اعوان سے پارلیمانی امور سے متعلق گفتگو کے دوران کہا . کہ لاک ڈاؤن کے نعرے لگانے والے اب خود ایس او پیز کے منافی کر رہے ہیں۔
عمران خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کرونا وائرس ایک ایسا وائرس ہے .جو کہ جان لیوا ہے اور اس سے بچاؤ اولین ترجیح ہے اور معیشت کو مستحکم کرنا اگلی ترجیح ہے۔ لیکن جو لوگ کرونا کے دوران مکمل لاک ڈاؤن کا کہتے تھے وہ اب خود اس کا خیال نہیں رکھتے۔
وفاقی وزرا کا پی ڈی ایم تنقیدی تقریر پر جواب
وفاقی وزرا نے بھی پی ڈی ایم کی تنقیدی تقریر کے جواب میں کہا .کہ یہ لوگ صرف اور صرف اپنے قائدین کی کرپشن کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جو ایس او پیز جاری کی گئی. پی ڈی ایم نے ملتان کے جلسے میں حکومت کی ان پابندیوں کی منافی کرتے ہوۓ. ملتان میں ریلی نکالی ہے۔
شبلی فراز کی میڈیا سے گفتگو
شبلی فراز نے گفتگو کے دوران کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث لوگ کبھی بھی عوام کو خوش نہیں کرسکتے۔ عوام نے ملتان میں جلسے میں شرکت نہ کر کے یہ ثبوت دیا کہ فضل الرحمن اور دیگر رہنما نااہل ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے لوگوں کو جلسے میں اکٹھا کرکے نادانی کا ثبوت دیا ہے۔ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کرونا اور لوگوں کی صحت کی انھیں کوئی پروا نہیں ہے۔ حکومت نے اس جلسے کو ملتوی کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ لیکن اپوزیشن نے حکومت کی مخالفت کرتے ہوئے جلسے کیے اور لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی مدت پوری کرکے رہے گی۔
فواد چوہدری کی ٹویٹ
فواد چوہدری نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ مریم نواز نے جلسے کے دوران ماسک نہ پہن کر جس طرح ایس او پیزکا مذاق اڑایا ہے اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ انتہائی معتبر اور غیر سنجیدہ رہنما چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان کی قیادت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدا ہمیں ایسی قیادت سے بچائے۔
شیخ رشید کی پریس کانفرنس
شیخ رشید نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پانچ سال کی حکومت مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیب کے کیسز اور این آر او کے علاوہ اپوزیشن کے ساتھ بات چیت پر آمادہ ہیں۔
حکومت عوام کو کرونا جیسے جان لیوا مرض سے بچانا چاہتی ہے لیکن اپوزیشن رہنما کو لوگوں کی صحت کی کوئی پروا نہیں۔ وہ جلسوں کے ذریعے لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ لوگوں کو کویڈ 19 کے پھیلاؤ سے بچایا جائے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کا جلسہ پشاور میں کیا جس میں کرونا وائرس کا معاہدہ کیا۔ گجرانوالہ جلسے میں شرکت کے بعد کرونا کے مریضوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔