Skip to content

سات بہترین کھانے وزن بڑھانے کے لئے

سات بہترین کھانے وزن بڑھانے کے لئے


سات بہترین کھانے وزن بڑھانے کے لئے۔بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وزن کم کرنا مشکل لیکن وزن بڑھانا آسان ہے. مگر ایسا بالکل بھی نہیں ہے جتنا مشکل وزن کو کم کرنا ہے اتنا ہی مشکل کام وزن بڑھانا ہے. اگر آپ دبلے پتلے ہیں اور وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں ان کھانوں اضافہ کریں جو کہ کہ ہم آگے بیان کریں گے۔اس سے نہ صرف آپ کے وزن میں اضافہ ہوگا بلکہ آپ صحت مند اور تندرست بھی ہو جائیں گے۔

گھر یلو پروٹین شیک

وزن بڑھانے کا ایک تیز ترین عمل یہ ہے کہ آپ گھر یلو پروٹین شیک کا استعمال کریں۔ گھریلو پروٹین شیک ایک بہترین غذا ہے کیونکہ مارکیٹ سے لیا گیا شیک چینی سے بھرا ہوا ہوتا ہے اور غذائی اجزاء کی کمی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کیونکہ اس میں دودھ کا بھی استعمال ہوتا ہے اس لئے یہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔

دودھ کا استعمال

دودھ کو برسوں سے وزن بڑھانے اور پٹھوں کی مضبوطی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کیونکہ دودھ پروٹین اور کیلشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ یہ پٹھوں کو مضبوط کرنے کے علاوہ ہمارے جسم کی ہڈیوں کو بھی مضبوطی دیتا ہے۔ جو لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے پٹھوں میں اضافہ ہو ان کو چاہئے کہ وہ اپنی خوراک میں دودھ کا استعمال ضرور رکھیں۔ دودھ کو مختلف طریقوں سے خوراک کا حصہ بنایا جاسکتا ہے جیسا کہ دودھ کا شیک، چاولوں کی کھیر وغیرہ۔ اس کے علاوہ ناشتے میں دودھ کا استعمال بہترین رہتا ہے کیونکہ یہ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔

چاول کا استعمال

چاولوں کو بھی ایک کافی عرصے سے وزن بڑھانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ بچوں کو بھی مختلف طریقوں سے چاول دیئے جاتے ہیں تاکہ ان کے وزن میں نمایاں تبدیلیاں أ سکیں۔ بڑے لوگ بھی چاولوں کا استعمال کرتے ہیں۔ جس سے ان کے وزن میں اضافہ ہوتا ہے جن کو مختلف طریقوں سے خوراک کا حصہ بنایا جاسکتا ہے جیسا کہ ابال کر چاول، چاولوں کی کھیر، اور سالن ڈال کر چاولوں پر بھی لوگ استعمال کرتے ہیں۔


میوہ جات کا استعمال

اگر آپ وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو خشک میوہ جات جیساکہ بادام، کشمش، اخروٹ وغیرہ کا استعمال اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ خشک میوہ جات میں کیلریز زیادہ پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ پروٹین اور فائبر بھی موجود ہوتے ہیں جس سے نہ صرف آپ کے وزن میں اضافہ ہوگا بلکہ آپ کا جسم صحت مند بھی ہو جائے گا۔

سرخ گوشت کا استعمال


یہ مانا جاتا ہے کہ سرخ گوشت پٹھوں کے لئے سب سے مفید خوراک ہے۔ یہ پٹھوں میں اضافہ کرتا ہے اس کے علاوہ گوشت میں پروٹین کی مقدار بھی اچھی خاصی پائی جاتی ہے۔ سرخ گوشت میں پروٹین زیادہ پایا جاتا ہے۔ لوگ گوشت کو مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں جیسا کہ سٹیک،تکہ وغیرہ۔ لہذا اپنی خوراک میں سرخ گوشت کا استعمال بڑھائیں کیونکہ جس طرح گوشت موٹا ہوتا ہے اسی طرح اس میں کیلریز بھی زیادہ پائی جاتی ہیں۔


آلو کا استعمال


وزن کو بڑھانے کے لئے بڑوں اور بچوں دونوں میں آلو کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے۔ الو میں بھی کیلریز کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے۔ اور جیسا کہ آپ کو معلوم ہوگا کہ کیلریز زیادہ استعمال سے وزن بڑھتا ہے تو ایسے تمام اجزاء جن میں کیلریز زیادہ ہوں ان کو وزن بڑھانے کے لیے خوراک کا حصہ بنایا جاتا ہے۔ بچوں کو بھی آلو مختلف طریقوں سے استعمال کروایا جاتا ہے جیسا کہ ابال کر، انڈوں کے ساتھ مکس کرکے وغیرہ۔ تاکہ ان کو صحت مند بنایا جا سکے۔ اس میں فائبر کی مقدار بھی اچھی خاصی موجودہ ہوتی ہے۔

انڈے کا استعمال

انڈے میں بہت سے فائدہ مند غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ انڈہ پروٹین کا ایک بہت اچھا ذریعہ ہے۔ پٹھوں کی تعمیر کے لیے ایک بہترین کھانا ہے۔ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔

نتیجہ

وزن بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی خوراک میں پروٹین فائبر اور کیلریز کا استعمال بڑھائیں۔ کیلریز کا استعمال اس کو ضائع کرنے سے زیادہ ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ پروٹین بھی ضروری ہے تاکہ پٹھوں کی تعمیر میں اضافہ ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *