قرآن مجید میں فرمان الہی ھے:ترجمہ “اور تمہارے رب نے فرمایا ہے _مجھ سے دعا مانگا:: کرومیں تمہاری دعا قبول کروں گا _(المومن 60) ہمارے پیارے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ھیں “دعا عبادت کا مغزاور روح ھے”اور فرماتے ھیں _کہ”خداوند تقدیر کو لوٹانے کی کسی چیز میں سوائے دعا کے طاقت نہیں ھے_” رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے “دعا ہی عبادت ھے”_اور ارشاد فرمایا _”جو اللہ سے نہیں مانگتا اللہ اس سے نا خوش ھوتا ھے_ حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے”_اے اللہ جو علم آپ نےمجھے عطا فرمایا اس سے نفع بھی دیجیئے اور مجھے ایسے علوم سے نواز دیجیئے جو میرے لیے نافع اور مفید ھوں _اور میرے علم میں خوب اضافہ فرما دیجئے اور ہر حال میں تمام تعریفیں آپ ہی کے لیے ھیں _” دعا کی قبولیت :دعا کی قبولیت کے لیے اول یہ کہ انسان کا کھانا ،پینا، پہننا وغیرہ سب حلال ھو_اگر حرام کا ایک لقمہ بھی ھو گا تو دعا قبول نہیں ھوتی_رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ھے_”مسافر کی دعا سفر کہ حالت میں بہت زیادہ قبول ھوتی ھے_ “دوم دعا کی قبولیت کے لیے ضروری ہے کہ خلوص دل سے دعا کی جائے_سوئم دعا کی قبولیت کے لیے ہمیں صبر کرنا چاہیے دعا کی قبولیت کے لیے جلدی نہیں کرنی چاہیئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ھے”تم میں سے ہر ایک کو قبولیت دعا حاصل ھوتی ھے_ جب تک جلدی نہ کرےاور یہ نہ کہے کہ میں نے دعا کی مگر قبول نہیں ھوئ”چہارم دعا کی قبولیت کے لیے پختہ یقین سے دل سے دعا مانگی جائے_اگر پختہ یقین سے دعا مانگیں تو انشاءاللہ پوری ھو گئ_بندے پر فرض ھے کہ اپنی چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی حاجتوں کو ہمیشہ خدا سے مانگا کریں اللہ تعالی ہم سب کی دلی خواہشات اور دعاوں کو پورا کرے_آمین
Sunday 6th October 2024 1:43 pm