انبیاءعلیہ وسلم کی تاریخ حصہ دوئم

In اسلام
January 06, 2021

معلومات برائے انبیاء علیہ السلام
حصہ دوئم
حضرت ادریس علیہ السلام
حضرت ادریس علیہ السلام بھی عراق میں پیدا ہوئے تھے سب سے پہلے قلم کا استعمال بھی حضرت ادریس علیہ السلام نے کیا تھا بڑھئی یعنی مستری کا کام بھی حضرت ادریس علیہ وسلم کے دور سے شروع ہوا تھا آپ علیہ السلام پر 30 صحیفے نازل ہوئے تھے
حضرت نوح علیہ السلام
حضرت نوح علیہ السلام بھی عراق میں رہائش پذیر تھے حضرت نوح علیہ السلام کا اصل نام عبد الغفار تھا آپ علیہ السلام بہت زیادہ گریاوزاری کرتے تھے جس کی وجہ سے آپ علیہ السلام کا نام نوح پڑ گیا۔ کیونکہ نوح کا مطلب ہے “”گریاوزاری کرنے والا””
آپ علیہ السلام کو چالیس سال کی عمر مبارک میں نبوت ملی تھی آپ علیہ السلام کو ساڑھے نو سو سال کی عمر اللہ پاک کی طرف سے عطا ہوئی تھی آپ کے معجزوں میں یہ بھی تھا کہ آپ کا کوئی بھی دانت نہیں گرا تھا اور نہ ہی کوئی بال سفید ہوا تھا اور نہ ہی جسمانی طاقت میں کوئی واقعہ کمی ہوئی تھی آپ علیہ السلام نے ساری زندگی قوم کی تکالیف کو صبر کے ساتھ برداشت کیا
آپ کی تبلیغ سے کل اسی لوگ مسلمان ہوئے تھے اور یہی لوگ آپ کی کشتی میں سوار ہوئے تھے آپ کی کشتی تین منزل تھی جسے سفینہ نوح کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ان تین ملنزلوں میں سے پہلی منزل پر پرندے دوسرے میں انسان اور تیسرے میں جانور تھے آپ کے چار بیٹے تھے
١۔ سام ٢۔ حام ٣۔ یافث ٤۔ کنعان
کنعان طوفان میں غرق ہوا تھا آپ کی بیوی واعلہ بھی طوفان میں غرق ہوئی تھی۔ حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے کنعان اور بیوی دونوں نے اسلام قبول کرنے سے انکار کیا تھا جس کی وجہ سے وہ دونوں طوفان میں ہی غرق ہو گئی
آپ علیہ السلام کی کشتی سفینہ چھ مہینے تک پانی میں تیرتی رہیں اور آخری دس محرم کو جودی پہاڑ پر جا کر روکی یہ پہاڑ ترکی میں واقع ہے ترکی میں پہاڑوں کو ایک عظیم سلسلہ موجود ہے اور اس سلسلہ کوہ ارارات کہتے ہیں اور آپ حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی بھی انہی سلسلوں کی ایک چوٹی جودی پر طوفان کے بعد ٹحری تھی
حضرت نوح علیہ السلام پر دس صحیفے نازل ہوئے تھے۔
اللہ تعالی کی طرف سے قوموں پر عذاب کا سلسلہ بھی نوح علیہ السلام کے وقت سے شروع ہوا تھا
حضرت نوح علیہ السلام کے زمانے کے بت سواع یغوث یعوق اور نسرت فتے قرآن مجید میں حضرت نوح علیہ السلام کو اول المرسلین کے نام سے پکارا گیا ہے اور آپ علیہ السلام کو آدم ثانی کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے مزید اب یہ کہ آپ کو نجی اللہ اور شیخ الانبیاء بھی کہا جاتا ہے
انبیاء علیہ السلام کے بارے میں متعلق معلومات آپ کو وقتا فوقتا دوسری اشاعت میں بھی ملیں گی جو آہستہ آہستہ اب تک پہنچائی جائے گی۔ ان اشاعت کے حصول کے لیے آپ نیوز فلیکس کے ساتھ جڑے رہیں