Skip to content

آئی ایم ایف کیا ہے؟

آئی ایم ایف کیا ہے؟null
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اقوام متحدہ کی ایک خصوصی ایجنسی ہے جس کا قیام ۲۷ دسمبر1944 کو امریکہ میں بریٹن ووڈز کانفرنس کے دوران بین الاقوامی مالیاتی تعاون کو محفوظ بنانے اور کرنسی کے تبادلے کی شرح کو مستحکم کرنے کیلئے عمل میں لایا گیا ۔
آئی ایم ایف کسطرح کام کرتا ہے؟
آئی ایم ایف کے بورڈ آف گورنرز میں شامل ارکان ہر سال اسکے سالانہ اجلاس میں شرکت کرتے ہیں یہ ارکان زیادہ تر اپنے ملکوں (آئی ایم ایف کے رْکن ممالک) کے بڑے سرکاری بینکوں کے سربراہان یا وزرات خزانہ سے منسلک ہوتے ہیں۔اس فنڈ کے دن بھر کی کاروائیاں ایک انتظامی بورڈ کے زیر انتظام ہیں ، جو 24 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل ہوتا ہے جو ہفتے میں کم سے کم تین بار ملتے ہیں۔بورڈ کی سربراہی مینجنگ ڈائریکٹر کرتا ہے ، جو کہ پانچ سالہ مدت کے لئے مقرر ہوتا ہے اور 140 سے زائد ممالک کے تقریبا 2،700 ملازمین کی نگرانی کرتا ہے۔
فنڈنگ۔
آئی ایم ایف کو فنڈنگ زیادہ تر ممالک کے کوٹہ سسٹم پر ہی ہوتی ہے جس ملک کا کوٹہ زیادہ ہوتا ہے وہ اْتنا ہی بڑا شراکت دار ہوتا ہے۔اس وقتامریکہ سب سے زیادہ شراکت دار ہے جس کی قیمت تقریبا$ 54 ارب ڈالر ہے۔لیکن دنیا میں ابھرتے ہوئے معاشی طاقتوں کیوجہ سے ممبران ممالک اس وقت ایک نئے معاہدے پر بات کررہے ہیں جس سے ان ممالک کو مزید کوٹہ ملے گا اور فنڈز میں بھی اضافہ ہوگا۔

ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف میں فرق۔
عام طور پر ان دونوں اداروں کو ہی بریٹن ووڈز ادارے کہتے ہیں لیکن، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کام دنیا کے مالیاتی نظام کو مستحکم کرنا ہے جبکہ عالمی بینک درمیانی آمدنی اور کم آمدنی والے ممالک کو امداد کی پیش کش کرکے غربت کو کم کرنا ہےدرمیانے اور کم آمدنی والے ممالک میں امداد کے ذریعے غربت کم کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *