گوگل کی طرف سے2020 کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ تلاس کیے جانے والے 10 افراد کی اجتماعی فہرست جاری

In شوبز
January 05, 2021

گوگل کی طرف سے2020 کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ تلاس کیے جانے والے 10 افراد کی اجتماعی فہرست جاری

گوگل نے بدھ کے روز 2020 کے دوران پاکستان میں مشہور رجحانات کی ایک فہرست جاری کی۔گوگل ہر سال سلانہ ہونے والی (Google Searches) کی فہرست پیش کرتا ہے،کہ گزشتہ سال گوگل پر کن شخصیات/مشہور رجحانات کے بارے میں سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔ پچھلےسال کو دیکھتے ہوے 2020 میں سب سے زیادہ پاکستان میں تلاش کیے جانے والے 10 افراد کی اجتماعی فہرست جاری کی۔ جس میں گوگل نے عوام کے سامنے حقائق رکھے کہ اس سال پاکستان میں کون سے مشہوررجحانات رہے اور کن شخصیات کو سب سے زیادہ گوگل پر تلاش کیا گیا، جس میں اس سال سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے 10 افراد کی فہرست میں صحافی ، ٹِک ٹوک اسٹار ، اداکار ، اور موسیقار ، ایک ترک اسٹار ، اور جو بائیڈن شامل ہیں۔ مزید وضاحت سے ٹاپ 10 (گوگل پر تلاش کیے جانے والےاور کیوں؟) کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

 

1- ماروی سرمد
اس فہرست میں ماروی سرمد سرفہرست ہیں، جیسا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ ایک براہ راست ٹی-وی پروگرام کے دوران پاکستان کہ ایک مشہور رائیٹر خلیل الرحمان قمر سے ماروی سرمد کا جھگڑا ہوا تھا، جوبراہ راست گالی گلوچ تک جا پہنجا تھا، جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو بےحد باتیں سنائیں اور ماروی سرمد نے “میراجسم میری مرضی” جیسا نعرہ لگایاتھا جس پر خلیل الرحمان قمر بھرک اٹھے

2-عظمیٰ خان
اس کے بعد اداکار عظمیٰ خان کا اسکینڈل تو آپ کو یاد ہی ہوگا، جو کہ اداکار عظمیٰ خان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس میں معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی صاحبزادیاں اور دیگر شامل تھے، جنہوں نے گھر میں گھس کر تشدد کیا۔ بعد میں عظمیٰ خان کی طرف سے مقدمہ واپس لے لیا گیا، جس وجہ سے یہ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی گئی۔

3-جو بائیڈن
اس کے بعد سب سے زیادہ جو بائیڈن کو سرچ کیا گیا جوکہ موجودہ امریکی صدر ہیں، کیونکہ پاکستانی عوام جو بائیڈن سے واقف نہ تھی، لیکن ٹرپٹ کو شکست دینا جو بائیڈن کی پاکستان میں شہرت کی بڑی وجہ بنی، جس کی وجہ سے یہ پاکستان میں بہت سرچ کیئے گئے۔

4-علیزے شاہ
اداکارہ علیزے شاہ سے پاکستان میں کون واقف نہیں ہوگا؟ ان کی شہرت کی وجہ پاکستان کے معروف ڈرامہ عہدِوفا میں لیڈ رول کی وجہ سے ہوئی، لیکن صرف یہ وجہ نہ تھی گوگل پر چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ ہونے کی، ان کی شہرت میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب ان کا ایک اسکینڈل منظرِآم پر آیا اور ان کی چند غیر اخلاقی تصاویر اور وڈیوز وائرل ہوگئی۔

5-حریم شاہ
حریم شاہ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، یہ اپنا تعارف خود ہیں،بنیادی طور پر ٹک ٹاک اسٹار ہیں اوروجہ شہرت ٹک ٹاک ہے،لیکن انکی شہرت کی وجہ صرف ٹک ٹاک نہیں۔

6-مناہل ملک
یہ بھی کسی تعارف کی محتاج نہیں، ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔ ان کی بھی وجہ شہرت ٹک ٹاک نہیں، ان کا نام بھی بدنام ہوکر ہوا تھا اور غیراخلاقی بہت ساری تصاویر اور وڈیوز کی وجہ سے بہت سرچ کی گئی۔

7-فلک شبیر
یہ ایک پاکستانی گلوکار ہیں۔ان کی شہرت بلندیوں پر اس وقت پہنچی جب ان کی شادی پاکستانی اداکارہ سارہ خان سے ہوئی۔ ان کی جوڑی کو عوام نے بہت پسند کیا اور ان کے بارے میں اتنا سرچ کیا کہ یہ ٹاپ10 میں آگئے۔

8-عاصم اظہر
عاصم اظہر بھی ایک گلوکار ہیں۔ لیکن ان کی شہرت کی وجہ بھی ان کا کام نہیں بلکہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ تعلقات کا اسکینڈل بنا۔

9- ایسرا بلجک
اداکارہ ایسرا بلجک ایک ترک اداکارہ ہیں، اور کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔انکی وجہ شہرت مشہور تُرک ڈرامہ ارطغرل غازی ہے، ڈرامہ میں دیکھتے ہی پاکستانی اپنا دل ہار بیٹھے اور دن رات ایسرا بلجک کو گوگل کر کے ٹاپ10 سرچ ہونے شخصیت بنادیا۔

10-سارہ خان
سارہ خان ایک مشہور اداکارہ ہیں، لیکن ان کی شہرت نے بلندیوں کو اس وقت چوما جب ان کی شادی گلوکار فلک شبیر سے ہوئی اور ان کو جوڑی کے طور پر بےحدپسند کیا گیا اور اس وقت ان کو بےحد سرچ کیا گیا۔