ہماری صنعت کا سب سے بڑا نام کبرا خان ہے۔ کبرا نے بہت کم وقت میں شہرت اور محبت کمائی۔ ڈراموں کے علاوہ وہ بلاک بسٹر فلموں” جوانی پھر نہیں آنی 2 “اور پرواز ہے جنون “کا بھی حصہ رہی ہیں۔ کبرا ماہرہ خان کے ساتھ انتہائی متوقع ڈرامہ سیریل ‘ہم کہاں سچے تھا’ میں جلوہ گر ہوں گی۔
کبرا خان اداکار گوہر رشید کے بہت قریب ہیں۔ اکثر یہ قیاس کیا جاتا ہے کہ کبرا اور گوہر ایک دوسرے کو جیون ساتھی کے طور پردیکھ رہے ہیں لیکن انہوں نے ہمیشہ یہ کہتے ہوئے ایسی افواہوں کی تردید کی کہ وہ صرف دوست ہیں۔حال ہی میں ‘احسن خان کے ساتھ ٹائم آؤٹ’ میں کبرا نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ اب بھی سنگل ہیں اور اس کے پیچھے کی وجہ کو بھی واضح کیا ہے۔
‘سچ میں ، ایک چیز جس کا مجھے احساس ہوا وہ یہ ہے کہ پختگی ، آزادی ، اور ترقی جو آپ اکیلے رہ کر حاصل کرسکتے ہیں آپ کسی اور کے ساتھ نہیں کرسکتے ہیں’۔
‘میرا پختہ ایمان ہے کہ میری والدہ ، جن کو میں خانم کہتی ہوں ، وہ کہتی ہیں کہ اگر بنیاد مضبوط نہیں ہے تو آپ اس پر عمارت نہیں بنا سکتے اور ہر شخص ایک بنیاد ہے۔ اگر آپ کافی مضبوط نہیں ہیں اور آپ کو نہیں لگتا ہے کہ آپ کسی اور کو شامل کرسکتے ہیں تو آپ کوکسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے۔ کبرا خان نے کہا کہ میں ابھی بھی اپنی ترقی کے سفر میں ہوں جب یہ مکمل ہوگا ، تب ہی میں فیصلہ کروں گاکہ مجھے کسی کےساتھ کی ضرورت ہے یا نہیں