ھم اور وقت کا استعمال

In ادب
January 05, 2021

السلام علیکم آج کا ایک اہم ترین موضوع ھم اور وقت کا استعمال ہے ۔وقت ایک اہم ترین اور بہت ہی قیمتی ھوتا ھے کیا ھم اپنے وقت کا صحیح استعمال کرتے ہیں یا نہیں ھم اپنا زیادہ وقت کا طرح اور کن سرگرمیوں میں مصروف رہ کر گزارتے ہیں یاد رہے کہ اگر زندگی میں ھم نے وقت کو اچھی طرح سے نہ گزارہ تو ھم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔اگر غور کیا جائے تو لوگ زیادہ تر وقت سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں ایک مخصوص ٹائم ضرور سوشل میڈیا پر گزاریں لیکن اگر وہی وقت ھم اچھے کاموں میں مصروف رہ کر گزاریں گے۔

اپنے قیمتی وقت کو فضول کاموں سے نکال کر اچھی سرگرمیوں میں صرف کریں تو انشاللہ ھم ضرور کامیاب ھوں گے کیونکہ جو وقت ھم فضول کاموں میں گزارتے ہیں اسی وقت کو اللہ کی اور اس کے رسول کی یاد میں گزاریں قرآن مجید کی تلاوت کر لیں اس کے بعد باقی کام کریں تو انشاللہ ھمارے کام پایا تکمیل تک پہنچیں گے۔لیکن آج کل کے اس دور میں سوشل میڈیا پر اتنا وقت دیا جاتا ہے کے جس کی وجہ سے سجدوں کی توفیق اللہ نے چھین لی ھم نے تو اپنے وقت کو اللہ تعالیٰ کی یاد میں گزارنا تھا کیا چیز ہے جس نے ھمیں اللہ کی یاد تلاوت قرآن سے دور رکھا وہ ھے سوشل میڈیا کا بلا ضرورت اور زیادہ دیر تک استعمال ۔کیا ھی اچھا ھوتا کہ آج کا انسان دنیاوی سکل اور باقی فضول کاموں کو سیکھنے کے لیے اتنی کوشش کرتا ھے کاش وہ اسی طرح قرآن مجید اور دین کے مسائل سیکھتا پھر اپنا مقدر بھی دیکھتا کیونکہ لھذا ھم کوشش کریں کے اپنے وقت کو قیمتی سمجھتے ہوئے مثبت سرگرمیوں میں گزاریں ۔کیونکہ جو لوگ وقت کی قدر نہیں کرتے وہ بھت پیچھے رہ جاتے ہیں۔اگر کوئی کسی بھی پیشے سے وابستہ ہے اگر وقت پر صحیح فیصلہ نہیں کرتا تو وہ کامیاب نہیں ہوا۔

ایک دن ھم نے اللہ کے ھاں جواب دینا ہے اس وقت کیا بتائیں گے کہ ھم نے اپنا وقت دوسروں کی غیبت دوسروں کے لیے رکاوٹ پیدا کرنے میں گزارا یا دوسروں کی مدد کر کے یا اپنی پیشانی سجدے میں رکھ کر قرآن مجید کی تلاوت کر کے گزارہ اس کا جواب دینا ہے وقت نے ھمیں موقع دیا پر ھم نے نہیں سیکھا ۔اس لیے ضرورت اس امر کے ھے کہ ھم اپنا وقت ضائع نہ کریں اللہ کی یاد اور جس طرح بھی ھو سکے دوسروں کی خدمت کر کے گزاریں اور اپنے ملک کو عظیم ملک بنائیں ضرورت ہے ایماندار ھونے کی اور اپنے لیے اپنی قوم کے لیے وقت کو اچھی طرح سے استعمال کرنا اللہ عزوجل ھم سب کو اپنا وقت اچھے کاموں میں گزارنے کی توفیق دے وقت دوبارہ لوٹ کر نہیں آتا جس طرح تیر کمان سے نکل کر واپس نہیں آتا اس لیے وقت کو قیمتی سمجھتے ہوئے مثبت سرگرمیوں میں ملوث ھو کر معاشرے میں ایک اہم ترین کردار ادا کیا جائے اللہ ھمیں وقت کا پابند بنائے اور اپنے آگے جھکنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

دعاؤں کا طالب علم راشد محمود