Skip to content

لوکل سطح پر اب ایف ایس سی کی بنیاد پر ٹیچرز بھرتی کرنے جارہے ہیں:وزیر تعلیم

لوکل سطح پر اب ایف ایس سی کی بنیاد پر ٹیچرز بھرتی کرنے جارہے ہیں:وزیر تعلیم

چند روز قبل وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ

اب ہم لوکل سطح پر اساتذہ بھرتی کرنے جارہے ہیں جو ایف ایس سی کی بنیاد پر ہوں گے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن اپرو ہوچکی ہے۔

پرائمری سیکشن میں پڑھانے کے لیے ایف ایس سی جبکہ میٹرک سیکشن میں پڑھانے کے لیے صرف بی اے کا ہونا لازمی ہوگا۔

کیونکہ سخت ایریاز میں بھرتی ہونے والے ٹیچرز کچھ عرصے بعد وہاں سے ٹرانسفر کروا لیتے ہیں۔

اور وہاں کے اسکولز پھر اساتذہ سے خالی ہوجاتے ہیں۔

اب ٹرانسفر سے جان چھڑانے لگے ہیں۔

تقریباً 70 ہزار کے قریب ٹیچرز کی ضرورت ہے مرحلہ وار تمام بھرتیاں مکمل کریں گے۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ یہ بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔

کیونکہ پہلے حکومت پر پنشنز کا بہت بڑا بوجھ ہے۔

مراد راس کے اس بیان کو دیہی علاقوں کے نوجوانوں نے خیرمقدم کیا۔

دیہی علاقوں کا ایک بڑا مسلۂ یہ ہے کہ وہاں تعلیم بالکل نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جس کی وجہ سے شہری علاقوں کے نوجوان وہاں کی نشستوں پر بھرتی ہوجاتے تھے۔

اور بمشکل ایک سال گزارنے کے واپسی کا سفر باندھ لیتے ہیں۔

اس اقدام سے اب دیہی علاقے کا نوجوان اپنے علاقے میں اپنے بچوں کو پڑھائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

وہ نوجوان جو مالی وجوہات کی بنا پر ایف ایس سی سے آگے تعلیم جاری نہ رکھ سکے اب محمکہ تعلیم جیسے عظیم شعبے میں کام کریں گے۔

اور ان کے ٹرانسفر کا مسلۂ بھی ختم ہوجائے گا۔

دو ہزار سترہ میں ہونے والی بھرتیوں کے بعد اب لوکل سطح پر بھرتیاں ہونے جارہی ہیں۔
جبکہ اس موقع پر وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے ٹیچرز کے رٹائرمنٹ سسٹم کو آنلائن کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *