Skip to content

حکومت نے 18 جنوری سے تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا ہے

شفقت محمود نے آج تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیمی اداروں کو تین مرحلے میں اوپن کیا جائے گا۔
انہوں نےکہا کہ پہلے مرحلے میں 18 جنوری سے نویں سے بارہویں جماعت تک کے کے لئے لیے سکولوںاور کالجوں کوکھولنے کی اجازت ہوگی۔
دوسرے مرحلے میں 25 جنوری سے 1 سے 8 تک تمام کلاسوں کو سکولوں میں آنے کی اجازت ہوگی۔
تیسرے مرحلے میں جامعات یونیورسٹیز کو یکم فروری سے کھولا جائے گا۔

شفقت محمود کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو پیپر مارچ اور اپریل میں ہونے تھے۔ان کو ہم مئی اور جون میں لیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چودہ یا پندرہ جنوری کو ایک بار پھر صورتحال کا جائزہ لے گی تا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے تعلیمی نظام کو کھولا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *