ارطغرل غازی کا دورہ پاکستان:-
مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل کےمرکزی کردار اینگن التان ۱۳ جنوری کو دوبارہ پاکستان آ رہے ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں وہ پاکستان کامختصر دورہ بھی کر چکے ہیں۔مشہور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا کہنا ہے کہ اینگن التان ایک دفعہ پھر مداحوں سے ملنے پاکستان آ رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر فراڈ اور کرپشن کے الزامات لگاۓگۓ جن میں کوئ صداقت نہیں۔
انھوں نے کوئ بھی کرپشن اور فراڈ نہیں کیا۔ان پر لگاۓ جانے الزامات بے بنیاد ہیں۔ اس سے پہلے کاشف ضمیر پر مقدمہ درج کر کے حراست میں لیا گیا تھا اور اس کے بعد الزامات ثابت نہ ہونے پر رہا کر دیا گیا تھا۔
کاشف ضمیر کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت ارطغرل کو ۵ لاکھ ڈالرز ادا کر دیۓ گۓ ہیں اور باقی کی رقم بھی متوقع دورے میں ادا کر دی جاۓ گی۔
اینگن التان کی حالات زندگی:-
اینگن التان کا تعلق تر کی سے ہے۔ان کی تاریح پیدئش ۲۶ جولائی ۱۹۷۹ ہے۔اینگن التان مختلف ڈراموں، فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کر چکے ہیں۔لیکن اینگن التان کو عالمی طور پر شہرت کی بلندیوں تک پہنچانے والا ڈرامہ ارعغرل غازی ہے جو پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ ہے جس نے مقبولیت کے نۓ ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
اینگن التان کا پاکستان سے محبت کا اظہار:-
اینگن التان نے اظہار حیال کرتے ہوۓ کہا تھا کہ ترکی کے لوگ بھی پاکستان سے اتنا ہی پیار کرتے جتنا پاکستان کے لوگ ترکی سے کرتے ہیں۔انھوں نے پاکستان کے مختصر دورے میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کے اگر انہیں اگر پاکستانی فلم میں کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو وہ ضرور کریں گے۔
ان کے مشہور ڈراموں کی فہرست میں کوکم بینم ، خرم سلطان ،عزیزی ،موہرلو گولر شامل ہیں۔اس کے علاوہ ان کی مشہور فلمیں کالپن زمانی ،سینیٹ ،نیویارک بس مینارےاور رومینٹک کومیڈی فہرست میں شامل ہیں۔
اینگن التان کو لوس انجلس میں ہونے والے ایوارڈ شو کی تقریب میں بہترین ایکٹر کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔اس کے علاوہ اینگن التان ایک ٹی وی شو کے اینکر بھی رہ چکے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ پاکستان کا دورہ ان کے لیے حوشگوار ثابت ہوگا۔