Skip to content

میسی کا جادو امریکا میں بھی چل گیا، انٹر میامی نے پہلی بار لیگز کپ اپنے نام کرلیا

میسی کا جادو امریکا میں بھی چل گیا، انٹر میامی نے پہلی بار لیگز کپ اپنے نام کرلیا

 

 

 

لیونل میسی نے اپنے نئے کلب انٹرمیامی کو پہلا ٹائٹل جتوادیا، لیگز کپ کے سنسنی خیز فائنل میں ناشویل کو پنالٹیز پر 9 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دے کر کلب کو پہلا ٹائٹل جتوا دیا۔

امریکا کے شہر ناشویل میں لیگز کپ کا فائنل انٹرمیامی کھیلا گیا، میسی نے پہلے ہاف میں شاندار گول کیے. ٹیم کو برتری دلائی ۔جسے ناشویل نے57 ویں میں ہیڈر کے ذریعے گول کر کے برابرکردیا۔

جس کے بعد میسی اور لیونارڈو نے حریف ٹیم کے گول پوسٹ پرحملے جاری رکھے مگر گول نہ کرسکے۔

میچ مقررہ اور اضافی وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ کے پہلے راؤنڈ میں دنوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ چار چار گول سے برابرہوگیا تھا۔

انٹرمیامی نے 9 کے مقابلے میں 10 گول سے کامیابی حاصل کر کے ٹیم کا پہلا ٹائٹل جیت لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *