عظیم بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کہاں ہیں ؟

In دیس پردیس کی خبریں
January 03, 2021

آج میں آپکو بتاونگا اس بے بس ماں بیٹی بیوی اور قوم کی عظیم بہن کے بارے میں جس کا نام ہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی آپ سب ہی جانتے ہونگے کے نام کو اگر نہیں جانتے تو کوئی بات نہیں آج میں آپکو ڈاکٹر عافیہ کے بارے میں بتاتا ہوں ۔ﮈﺍﮐﭩﺮ ﻋﺎﻓﯿﮧ ﺻﺪﯾﻘﯽ ‏( ﭘﯿﺪﺍﺋﺶ 2 ﻣﺎﺭﭺ، 1972 ﺀ ‏) ﮐﺮﺍﭼﯽ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺋﯽ۔ 8 ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﺗﮏ ﺯﯾﻤﺒﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﺑﺘﺪﺍﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺛﺎﻧﻮﯼ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﯽ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﻮﺳﭩﻦ ﭨﯿﮑﺴﺎﺱ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻣﻌﮧ ﭨﯿﮑﺴﺎﺱ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﻋﺮﺻﮧ ﺭﮨﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﻣﯿﺴﺎﭼﻮﺳﭩﺲ ﺍﺩﺍﺭﮦ ﭨﯿﮑﻨﺎﻟﻮﺟﯽ ‏( MIT ‏) ﭼﻠﯽ ﺁﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺍﺩﺍﺭﮦ ﺳﮯ ﻭﺭﺍﺛﯿﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻋﻠﻤﺎﺋﯽ ‏( . Ph.D ‏) ﮐﯽ ﺳﻨﺪ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ۔

اور پھر ٢٠٠٢ میں پاکستان واپس آ گئی پاکستان میں اچھی جاب کی تلاش کی مگر نہیں ملی جس کے بعد آپ نے فیصلہ کیا کے امریکا میں جا کے جاب کرے اور پھر امریکا چلی گئی وہاں پر ﻣﯿﺮﯾﻠﯿﻨﮉ سے ڈاک ڈبہ کراۓ پر لیا اور ٢٠٠٣ میں واپس پاکستان آ گئی جس سے پاکستان کی خفیہ ایجنسیز نے شک ظاہر کیا کے آپ طالبان سے ملی ہوئی ہیں اور ادھر امریکا نے بھی عافیہ کو پاکڑنے کی کوشیش تیز کر دی ۔ڈاکٹر عافیہ یہ سب دیکھ کے کچھ عرصے کے لیے غائب ہو گئی اور پھر وہ دن آ گیا جو ہمیں آج بھی امریکا کا غلام ہیں سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے ۔آپ ٣٠ مارچ ٢٠٠٣ کو ایئر پورٹ کی طرف اپنے 3 بچوں سمیت نکلی مگر منزل تک آج تک نہ پوھنچ سکی راستے سے ہی ہماری حکومت کی کمزوری نے عافیہ کو امریکا کو بیچ دیا امریکا ہمارے گھر میں گھس کے ہماری عظیم بیٹی ماں کو لے گے اور ہم کچھ بھی نہ کر سکے ان پر آج بھی بہت ظلم ہو رہا ہے ہماری کتنی حکومتے بدلی مگر عافیہ کی رہاآئ نہ کروا سکی ۔

اور پھر امریکا نے جھوٹا کیس بنا کر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ٨٦ سال کی سزا سنا دی ۔اللّه میری بہن کے دکھ کم کرے اللہ پاک اسے اپنے حفظ و ایمان میں رکھے اللّه اسکے گھر والوں کو صبر دے اور ہم پاکستانیوں کو غیرت دے ہم کچھ پیسو کی خاطر کیا کچھ کر جاتے ہیں ہمیں پتہ تک نہیں ہوتا ۔میں اس بہن کے بارے میں جتنا بھی لکھ لو کم ہے اب میں اپسے اجازت چاہتا ہوںاور ہاں ایک بات بتاتا جاؤں ڈاکٹر عافیہ ایک سائنس دان بھی تھی ۔ اللّه حافظ ۔

(ناصر حنیف )