Skip to content

الوداع الوداع سال 2020

الوداع سال 2020.. آزمائش، مسائل اور الجھنوں سے بھرا ہوا سال۔۔
تحریر۔۔ ابصار احمد اعوان
طالبعلم جامعہ مسٹ
شعبہ میکینکل انجینئرنگ

سال 2020 اختتام پذیر ہو چکا ہے۔۔ اس سال کو صدیوں یاد رکھا جائے گا۔۔یہ سال پوری دنیا کیلئے پریشان کن اور مسائل سے بھرپور رہا ۔۔۔اس سال کورونا وائرس (COVID-19) نے دنیا کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔۔ نومبر- دسمبر 2019 میں چین سے شروع ہونے والے اس وائرس نے مارچ 2020 میں پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ۔۔ اس کی وجہ سے پوری دنیا نے بقیہ سال لاک ڈاؤن میں گزارا۔۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کروڑوں لوگ متاثر ہوئے لاکھوں لوگ اس وائرس کی وجہ سے فوت ہوئے۔۔ پاکستان میں بھی اس وائرس کی وجہ سے لوگ فوت ہوئے۔۔ یہ وائرس نا صرف لوگوں کیلئے جان لیوا ثابت ہوا بلکہ اس دوران ہونے والے لاک ڈاؤن سے لوگ معاشی طور پر بری طرح متاثر ہوئے۔۔درحقیقت یہ سال کورونا وائرس جیسی بڑی آزمائش کی نظر ہوا۔اسی وائرس کی وجہ سے یہ سال صدیوں یاد رکھا جائے گا۔۔اس سال پاکستان صرف کورونا وائرس ہی سے متاثر نہیں ہوا بلکہ اس سال بہت عظیم شخصیات بھی اس دنیا سے چلی گئی۔ سیاستدان ، علماء، ڈاکٹرز غرض ہر شعبہ زندگی سے بڑی شخصیات اسی سال رخصت ہوئیں۔ سید منور حسن رح جیسا عظیم سیاسی و مذہبی رہنما استعماری قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے والا پاکستان کا عظیم لیڈر جون 2020 کو اللہ کو پیارے ہوئے۔۔ ختم نبوت کی خاطر اسمبلی نشست سے استعفیٰ دینے والے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی بھی اسی سال رخصت ہوئے

علماء بھی بڑی تعداد میں اس سال اللہ کو پیارے ہوئے ۔۔ مفتی نعیم، مفتی زرولی خان۔ قادیانیت کے خلاف اور ختم نبوت کے محافظ علامہ خادم حسین رضوی جیسی عظیم شخصیات اس سال دنیا سے رخصت ہوئے ان کے علاوہ ایک طویل تعداد ہے جو اس سال دنیا سے رخصت ہوئے۔۔ یقیناً اس حوالے سے یہ سال اہل پاکستان کیلئے “عام الحزن” سے کم نہیں ۔۔یہ سال ہمیشہ کی طرح عوام کیلئے بھی کوئی حوصلہ افزا نہ رہا۔ حکومت وقت نے مہنگائی کر کے لوگوں کا جینا حرام کر دیا غریب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی حاصل کرنا مشکل ہو گیا۔ افراتفری لاقانونیت عروج پر رہی ۔

سال 2020 تو گزر گیا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس گزرے ہوئے سال سے سبق حاصل کیا جائے
ہر آزمائش اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے آزمائش پر صبر کرنا چاہیے گزشتہ سال کیے گئے کاموں پر غور کیا جائے اور اپنے گریبان میں جھانکا جائے۔۔ غلطیوں کوتاہیوں پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی جائے۔۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی نعمتوں پر شکر ادا کیا جاۓ۔۔نئے سال ایک نئے جذبے اور عزم کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی بندگی اور اس کی فرمانبرداری اختیار کی جائے۔ اللہ کے دین کی دعوت و تبلیغ اور اس کے دین کو قائم کرنے کی جدوجہد کی جائے۔۔پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا لیکن 73 سال ہو گئے یہاں اسلامی نظام نہ آ سکا ۔۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد بھی کی جائے۔۔سال 2020 گزر گیا سال کے گزرنے پر خوشی منانے کے بجائے اس بات کا احساس کیا جائے کہ اس مختصر سی زندگی کا ایک سال کم ہو گیا ۔۔

غافل تجھے گھڑیال یہ دیتا ہے منادی
گردوں نے گھڑی عمرکی اک اور گٹھا دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *