بابر اعظم ہارورڈ بزنس سکول میں شمولیت کے بعد امریکہ میں اسلامی کنونشن سے خطاب کیا۔
معروف کپتان بابر اعظم جنہوں نے حال ہی میں ہارورڈ بزنس اسکول میں داخلہ لیا، نے بالٹی مور، امریکا میں 48ویں سالانہ ایم اے ایس- آئی سی این اےکنونشن سے خطاب کیا۔ کپتان نے کھچا کھچ بھرے ہال میں تقریر کی کہ زندگی بھر سیکھنے کی اہمیت اور ہمیشہ اپنے بزرگوں کا احترام کرنا کیوں لازم ہے۔
یہ اسلامی کنونشن امریکہ میں ہونے والے سب سے متنوع اور سب سے بڑے اسلامی اجتماعات میں سے ہے جہاں بابر اعظم کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دیا گیا۔ کنونشن کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان کو بھی نماز پڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔
دونوں کرکٹرز نے حال ہی میں ہارورڈ ایگزیکٹو بزنس پروگرام میں شمولیت کا اعلان کیا جو 31 مئی سے شروع ہوگا۔ یہ کرکٹرز کو تفریح، کھیلوں اور میڈیا کی کاروباری دنیا کے بارے میں جاننے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔