سیاست کے کھیل میں زرداری کی منفرد چال ۔۔۔۔۔۔۔! کیا اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی؟؟؟؟؟؟

In دیس پردیس کی خبریں
December 31, 2020

کہتے ہیں اگر آپ کوئی ریس جیتنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنا ٹریک بنائیں اور اس پر بھاگنے کی پرکٹس کریں۔۔۔۔۔پھر ایک دن آئے گا جب آپ اس قابل بن جائیں گے کہ آپ ریس جیت سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔! اور کیا ہی خوب ہو اگر مقابلہ بھی اسی ٹریک پر ہو.
جی ہاں! میں بات کر رہا ہوں بی بی بے نظیر شہید کی برسی کی جو گڑی خدا بخش میں ہوئی۔

اور برسی کے ساتھ ساتھ سیاسی مقابلے کےلیے میدان بھی سجایا گیا اور اس میدان میں ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں اکٹھی ہوئیں سوائے پی ٹی آئی کے۔اب سیاسی حلقوں میں یہ بات ہو رہی ہے کہ زرداری نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پتے شو کروا دیے ہیں۔کیوں کہ زرداری کو سیاسی کھیل کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور ہم دیکھ رہے تھے کہ وہ بہت عرصے سے خاموش تھے۔ جب بولے تو میلہ ہی لوٹ لیا۔وہ پتے جو زرداری نے شو کروائے ان میں ایک سینٹ کے الیکشن میں حصہ لینا تھا تو دوسرا استعفے نہ دینا تھا۔اندر کی خبر یہ ہے کہ اس بات پر زرداری اور بلاول کے درمیان شدید قسم کا اختلاف پایا جاتا ہے۔اب اس سارے معاملے میں ہاتھ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہوا ہے کیونکہ ایک تو ان کی پارٹی آج کل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اوپر سے مولانا کے بیانیے کو رد کر دیا گیا۔ اب میرا تجزیہ کہتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں ہی الیکشن میں حصہ لیں گی کیونکہ پیپلز پارٹی کے اعلان کے بعد اب مسلم لیگ ن کے پاس اس وقت کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں۔

اور پیپلز پارٹی کو بیک ڈور لازمی کوئی گرین سگنل ملا ہے اور وہ گرین سگنل کم از کم اگلے بڑے الیکشن میں کامیابی کی یقین دہانی کروائی ہو گی۔ جو بات لگتی تو ناممکن ہے مگر یہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔اگر خلاصہ بحث یہ کہوں تو غلط نا ہو گا کہ مولانا کے ساتھ ہاتھ ہو گیا اور مسلم لیگ ن نے اپنا دامن بچاتے ہوئے وہاں سے نکلنے میں ہی عافیت سمجھی۔جبکہ پیپلز پارٹی ” ایک زرداری سب پے بھاری ” والے نعرے لگاتے نہیں تھک رہے ہوں گے۔۔۔۔۔ آآآآہ اللہ پاک سے دعا ہے کہ اس ملک پر رحم فرما اور مزید کوئی نیک حکمران نا عطا فرما۔ کیونکہ ایک جو نیک ملا وہ ہی ہضم نہیں ہو رہا۔۔ بس پرانوں کو ٹھیک کر دے۔ آمین

/ Published posts: 7

Economist