موٹرسائیکل کی تیاری اور فروخت نے 1999-2000 میں تقریباً 100,000 بائیکس سے 2021-22 میں 2.6 ملین تک ،کساد بازاری کے بعد بھی اپنی ترقی جاری رکھی ہے- جبکہ 2000 کے بعد 2022-23 پہلا مالی سال ہوگا جب موٹرسائیکل کی تیاری میں اچانک کمی واقع ہوگی۔
ڈراپ ڈاؤن کی بنیادی وجہ بائیکس کی قیمت میں اضافہ ہے۔ چونکہ دو پہیہ گاڑیاں اوسط آمدنی والے خریداروں کے ذریعہ خریدی اور استعمال کی جاتی ہیں، اگر قیمتیں مستحکم رہیں تو فروخت سست ہو سکتی ہے۔ جبکہ موجودہ حالات میں اوسط آمدنی والے لوگ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
مزید برآں، دوسری بنیادی وجہ زرعی پیداوار میں کمی ہے کیونکہ زیادہ تر بائک دیہی علاقوں کی ملکیت ہیں۔ تاہم، حال ہی میں سیلاب کی تباہی نے بھی تقریباً 34 ملین افراد کو متاثر کیا جس کی وجہ سے فروخت میں کمی آئی ہے۔