پاکستان کے ہاشم ہادی خان نے نئی دہلی، بھارت میں منعقدہ ایشیا کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ہاشم خان نے فائنل میں بھارت کے مادھو گوپال کماتھ کے خلاف کامیابی سے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ہادی دو دن میں 1420 سکور کے ساتھ دوسرے دن سے برتری کے ساتھ 3 روزہ ایونٹ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
تاہم پاکستان کے مونس خان نے ملائیشیا کے خلاف سب سے زیادہ 760 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ ایشین چیمپئن شپ میں 11 ممالک کے 60 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا جس میں پاکستان کے 6 کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل تھے۔
جبکہ ہاشم ہادی پہلے، بھارت کے مادھو گوپال کامتھ دوسرے اور عفان سلمان تیسرے نمبر پر رہے۔