Skip to content

پاکستان نیوی کا جنگی جہاز فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی کے لیے قطر کی بندرگاہ پر تعینات

پاکستان نیوی کا جنگی جہاز پی این ایس تبوک فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران میری ٹائم سیکیورٹی میں مدد فراہم کرنے کے لیے قطر کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔

فٹ بال کے میگا ایونٹ کا آغاز اتوار کو قطر کے شہر الخور کے البیت اسٹیڈیم میں ایک رنگا رنگ تقریب سے ہوا۔ یہ پہلا موقع ہے جب مشرق وسطیٰ میں فٹ بال کا سب سے بڑا ایونٹ ہو رہا ہے۔ جہاز پہنچنے پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے سینئر افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔

پی این ایس تبوک کے کمانڈنگ آفیسر نے قطری بحریہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران فیفا ورلڈ کپ کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔ میگا ایونٹ کے دوران میری ٹائم سیکیورٹی میں پی این ایس تبوک کی مدد پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *