اداکار فیروز خان کا دُوبار سے شوبز انڈسٹری میں آنے کا فیصلہ!

In شوبز
December 30, 2020

اداکارو فنکار فیروز خان نے سال 2020 ؁مارچ میں شوبزانڈسٹر ی کو خیرباد کہہ دیا تھا کیونکہ اُن کا رجحان اسلامی تعلیمات کی طرف مبذول ہو رہا تھا ۔اسلا م کی طر ف اُنہیں کون سی مذہبی شخصیت لے کر آئی اس کا ذکر بھی ہو گا لیکن ایک حیران کُن خبر یہ ہے کہ ایک عرصہ سے کم ہی ابھی گزرا تھا کہ وہ پھر سے شوبز کو جوائن کرنے والے ہیں۔

فیروز خان نے بتایا کہ وہ انڈسٹری میں واپس آ گئے ہیں اور مختلف سکرپٹس بھی پڑھ رہے ہیں۔ فیروز خان کے شیخ حضرت سلطان محمد علی ہیں جن سے متاثر ہو کر ہی فیروز نے شوبزانڈسٹری کو الوادع کہہ دیا تھالیکن اب اُن کے بقول اُن کے شیخ نے ہی دوبارہ سے اُن کو اِس انڈسٹری میں کام کر اجازت مرحمت فرمائی ہے۔۔میرے شیخ نے مجھے یہ تاکید کی ہے کہ اس انڈسٹری میں ابھی تم نے کچھ کام کرنے ہے اور یہ کام پروڈکشن کی صورت میں بھی ہو سکتاہے یامختلف اصلاحی کرداروں میں اداکاری کی شکل میں بھی یا کچھ اس سے مزید ۔ لیکن میں فائنلی انڈسٹری میں واپس آگیا ہوں۔

اس سے پہلے فیروز خان نے مارچ میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے واشگاف الفاظ میں شوبز انڈسٹر ی کو الوادع کہہ دیا تھا اور اس کی وجہ اُنہوں نے اسلامی تعلیمات بتایا تھا کہ وہ دینِ اسلام کے متعلق مطالعہ میں مصروف ہیں ۔اور اس کے بعد وہ اسلامی تعلیمات اور اس کے طریقوں پر نہ صرف خود عمل پیرا ہوں گے بلکہ اِن زریں اُصولوں کی ترویج و اشاعت میں بھی اہم کردار ادا کرہیں گے۔اور اپنی اور دوسرے لوگوں کی زندگیوں میں وہ انقلابی روح بیدار کرنے کی انتھک محنت اور اس کے لیے کاوشیش تیز کرنے کا عزم بھی کیا تھا.

لیکن موجودہ اطلاع کے مطابق اب وہ واپس پھر سے انڈسٹر ی میں فعال کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائیں گے ۔انڈسٹر ی سے انہوں نے جزوی چھٹی کی تھی یا پھی اُن کا وقتی اور جذباتی پن بھی اس میں شامل تھا اور نیز اُنہوں نے شوبز کی کچھ نا پسندیدہ اعمال کی طرف بھی اشارہ کیا تھا۔ لیکن اب پھر اُن کی اسی انڈسٹری میں واپسی کے اسباب کی وضاحتیں بحر حال وہ گا ہے بگاہے مختلف مواقعوں پر کرتے رہیں گے ۔

اُن کی واپسی سے بہت سے لوگ خوشی و مسرت کا اظہار بھی کر رہیں ۔خاص طور پر شوبزانڈسٹری میں اُن کے ساتھ کرئیر شروع کرنے والے ستارے جنہوں نے فیروز خان کو اگین ویلکم کہا ہےاور اُن کے لیے نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ کھلے دل سے فیروز خان کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے فیروز خان کی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیاہے ۔کیونکہ اُن کے بقول فیروز خان ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں اور تمام شوبز والے اُن کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram