اس سے قبل شاہنواز دہانی ہندوستان کے خلاف سپر فور مقابلے سے قبل انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ شاہنواز پہلے سائیڈ سٹرین کا شکار تھے لیکن اب وہ فٹ ہیں اور دوبارہ پریکٹس شروع کر دی ہے۔
شاہنواز دہانی اب انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور سری لنکا کے خلاف فائنل میچ کے لیے فٹ ہیں۔ دہانی نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں فائنل کے لیے پوری رفتار سے باؤلنگ کی پریکٹس شروع کی۔ گرین شرٹس 11 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف آمنے سامنے کے لیے تیار ہیں۔